دلائی لامہ کو بھارتی حکام کی تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِ خارجہ پرنب مکھر جی نے بدھ مذہبی رہنما دلائی لامہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی سیاسی سرگرمی سے باز رہیں جس سے چین اور بھارت کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہوں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جلاوطن روحانی رہنما کو مستقبل میں بھی بھارت میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے پرنب مکھر جی نے کہا کہ’ بھارت ان کی مہمان نوازی کرتا رہے گا لیکن ان کے بھارت میں قیام کے دوران، انہیں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی یا کسی ایسے کام میں شریک نہیں ہونا چاہیے جس کے چین اور بھارت کے تعلقات پر برا اثر پڑتا ہو‘۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے اہم وقت پر سامنے آیا ہے جبکہ بھارت میں چین مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق یہ مظاہرے بھارتی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنے ہیں کیونکہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے روحانی رہنما دلائی لامہ 1959 میں چینی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد سے شمالی بھارت کے پہاڑی گاؤں دھرم شالہ میں قیام پذیر ہوئے تھے اور یہیں پر حال ہی میں تبت میں چینی کارروائی کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔ دھرم شالہ کے علاوہ دلّی میں واقع چینی سفارتخانہ بھی چین مخالف مظاہروں کا مرکز رہا ہے اور ان مظاہروں کے بعد ہی چین نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل اٹھانے سے انکار01 April, 2008 | کھیل اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل تبتی مظاہرین کا دلی میں احتجاج19 March, 2008 | انڈیا تبتی ’کشمیر کی آزادی‘ کے خواہاں18 March, 2008 | انڈیا تبتی مظاہرین عدالتی تحویل میں 14 March, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||