ٹاٹا نے جیگوار کو خرید لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ٹاٹا موٹرز کپمنی نے برطانیہ میں فورڈ کار کمپنی سے جیگوار اور لینڈ رور برانڈز کو خرید لیا ہے۔ ٹاٹا نے ان دونوں کمپنیوں کو 2.3 ارب ڈالر میں خریدا ہے۔ ٹاٹا اور فورڈ کے درمیان جیگوار اور لینڈ رور کی خریدکے لیے پچھلے نو ماہ سے بات چیت جاری تھی۔ ٹاٹا انڈیا کی سب بڑی کار کمپنی ہے اور انڈیا کی بیس فیصد کاریں ٹاٹا کمپنی کی ہیں۔ ٹاٹا کا کہنا ہے کا مالکانہ حقوق کا معاملہ ممکنہ طور پر آئندہ چند مہینوں ميں مکمل ہو جائے گا۔ اس خریداری کے بعد ٹاٹا کا کہنا ہے’ جیگوار اور لینڈ رور کو خرید کر اپنی کمپنی کا حصہ بنانے پر ہمیں کافی خوشی ہوئی ہے‘۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ دونوں برانڈز کی کافی عزت کرتے ہیں اور کمپنی کی پوری کوشش ہو گی ان کی ساکھ اور بازار میں ان کی مسابقت کے ساتھ ساتھ ان کی شناخت کو محفوظ رکھا جائے۔ برطانوی کمپنیاں جیگوار اور لینڈ رور امریکی کار ساز کمپنی فورڈ کی ملکیت تھیں۔ جیگوار اور لینڈ رور کے سولہ ہزار ملازمین نے ٹاٹا کی طرف سے کمپنی خریدنے کی حمایت کی ہے ۔ فورڈ نے کارکنوں کو خوش کرنے کے لیے ان کے پینش فنڈ میں تیس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر رابرٹ پیسٹن کے مطابق ٹاٹا جیگوار اور لینڈ رور میں سینکڑوں میلن پونڈ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹاٹا نے ایک سال پہلے انڈیا میں دنیا کی سب سے سستی کار نینو متعارف کرائی تھی۔ نینو کی قیمت ایک ہزار دو سو پونڈ مقرر کی گئی ہے۔ نینو کے برعکس نئی جیگوار کی قیمت بتیس ہزار دو سو پونڈ سے شروع ہو گی۔ | اسی بارے میں ٹاٹی ٹی سے ٹاٹا گروپ تک 31 January, 2007 | انڈیا ٹاٹا کمپنی کے توسیعی منصوبے31 March, 2007 | انڈیا ٹاٹا نے کورس کی نیلامی جیت لی31 January, 2007 | انڈیا اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی ٹاٹانےخریدی20 October, 2006 | انڈیا ہندوستان میں ایک لاکھ کی کار10 January, 2008 | انڈیا انڈیا: ایک لاکھ کی کار سے انقلاب 10 January, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||