اڈوانی کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے حزب اختلاف کے رہنما ایل کے اڈوانی سے ملاقات کر کے انہیں ان کی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے خفیہ اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ بعض شدت پسند تنظیموں نے حزب اختلاف کے رہنما لال کرشن اڈوانی پر خود کش حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ ایل کے اڈوانی انتخابی مہم کے طور پر ایک ملک گير’ سنکلپ یاترا‘ شروع کرنے والے ہیں۔ فدائین حملے کے اندیشے کے پیش نظر پارٹی اس یاترا کے سارے پروگرام پر فی الحال نظر ثانی کررہی ہے۔ اڈوانی اپنی یاترا کا آغاز چھ فروری کو مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک سیاسی ریلی کے خطاب سے کرنے والے ہیں۔ منگل کے روز ملاقات میں ایم کے نارائنن نے ایل کے اڈوانی کو بتایا ہے کہ خفیہ اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد ان پر حملہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ خفیہ اداروں نے اڈوانی کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی اور ہندوستان کے زیر انتظام کشیمر کے وزیر اعلی غلام بنی آزاد کے حفاظتی انتظامات پر بھی نظر ثانی کی ہے۔ان دونوں رہنماؤں پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اڈوانی ، مودی اور غلام نبی آزاد کو پہلے ہی سے انتہائي سخت حفاظتی انتظامات یعنی ’ زیڈ‘ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بی جے پی کے وزیراعظم ایڈوانی10 December, 2007 | انڈیا گجرات: انتخابی مہم کا اختتام09 December, 2007 | انڈیا انتخابی مہم: ترقیاتی پروگرام یا جذباتی مسائل07 December, 2007 | انڈیا کرناٹک اسمبلی تحلیل کر دی گئی 29 November, 2007 | انڈیا پارلیمنٹ میں نندی گرا م پر ہنگامہ 19 November, 2007 | انڈیا کرناٹک: بی جے پی حکومت کو خطرہ19 November, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||