سونیا، دگ وجے اور ملہوترا کو نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرکزي انتخابی کمیشن نے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو مبینہ طور پر’موت کا سوداگر‘ کہنے پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور بی جے پی کے سنئیر لیڈر وی کے ملہورترا کو بھی ایک نوٹس بھیجا جارہا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کمیشن مسٹر سنگھ کو انتخابی مہم کے دوران ’ہندو دہشت گرد‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر نوٹس جاری کر رہا ہے۔ سونیا گاندھی نے یکم دسمبر کو گجرات میں انتخابی مہم کے دوران ایک ریلی میں نریندر مودی کو مبینہ طورپر ’موت کا سوداگر‘ کہا تھا۔ بھاریتہ جنتاپارٹی کے ترجمان روی شنکر پرساد نے انتخابی کمیشن کی جانب سے سونیا گاندھی کو نوٹس بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اور گجرات میں موجود دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ جب کمیشن کا نوٹس موصول ہوگا تو اس کا تسلی بخش جواب دے دیا جائے گا۔
سونیاگاندھی کے خلاف بی جے پی نے انتخابی کمیشن میں شکایت درج کرائي تھی۔سنیچر کی شام نریندر مودی نے انتخابی کمیشن کے ایک نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سونیا گاندھی اور دگ وجے سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ نریندر مودی نے سہراب الدین شیخ کے جعلی پولیس مقابلے کو ایک انتخابی ریلی میں درست ٹھہرایا تھا اور ان کے اس بیان پر کمیشن نے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ دلچسپ پہلو یہ کہ جمعہ کو کانگریس پارٹی کے سنئیر لیڈر کپیل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ سونیا نے مودی کو ’موت کا سوداگر‘ نہيں کہا تھا، لیکن سنیچر کو کانگریس اپنے بیان سے پلٹ گئی اور کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھشیک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ سونیا گاندھی نے مودی کے لیے ہی ’موت کے سودا گر‘ کے الفاظ استمعال کیے تھے۔ غور طلب ہے کہ گجرات کے ويزر اعلی نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ انتخاب ترقی کی بنیاد پر لڑیں گے لیکن موجودہ سیاسی جنگ کے بعد بظاہر لگتا کہ اب انتخاب فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑا جارہا ہے۔ |
اسی بارے میں انتخابی مہم: ترقیاتی پروگرام یا جذباتی مسائل07 December, 2007 | انڈیا گجرات: مسلمانوں کی اقتصادی بدحالی30 November, 2007 | انڈیا گجرات: سیاسی بے اطمینانی کی فضا28 November, 2007 | انڈیا گجرات انتخابات: نئی دھڑے بندیاں15 October, 2007 | انڈیا گجرات میں انتخابات اعلان 10 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||