گجرات میں انتخابات اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات گيارہ اور سولہ دسمبر کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست ہماچل پردیش کی اسمبلی کے انتخابات کی بھی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور دسمبر کے میہنے میں دونوں ریاستوں کی اسمبلیوں کا انتخابی عمل مکمل ہو جائےگا۔ چیف الیکشن کمشنر این گوپالا سوامی کا کہنا ہے کہ انتخابات شفاف اور منصافانہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ دلی میں ایک نیوز کانفرنس میں تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے گوپالا سوامی نے کہا ’گجرات میں دو مرحلے میں انتخاب ہوں گے، پہلے مرحلے میں ستاسی سیٹوں کے لیے گيارہ دسمبر کو پولنگ ہوگي جبکہ دوسرے مرحلے میں پچانوے سیٹوں کے لیے سولہ دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹوں کی گنتی تئیس دسمبر کو ہوگی‘۔ گجرات میں کل ایک سو بیاسی نشستیں ہیں۔ ریاست ہماچل پر دیش کی اسمبلی کی کل اڑسٹھ سیٹیں ہیں جس کے لیے چودہ اور انیس دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اٹھائیس دسمبر کو کی جائےگی۔ چیف الیکشن کمشنر این گوپالا سوامی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ انتخابات سے قبل اقلیتی برادری کے تمام رائے دہندگان کو انتخابی شناختی کارڈ مل جائے۔’ ایسے کسی بھی پولیس افسر کو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائےگا جس پر کیس ہوں یا ان کی غیر جانبداری مشکوک ہو‘۔ ریاست گجرات میں گزشتہ دس برس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور گزشتہ چھ برسوں سے اس کی باگ ڈور موجودہ وزیراعلی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔ ریاست میں بدترین فرقہ وارانہ فسادات کے بعدگزشتہ انتخابات ہوئے تھے اور بی جے پی کو شاندار جیت حاصل ہوئی تھی۔ سخت گیر ہندو نظریات کے حامل نریندر مودی کے لیے پچھلا انتخاب کافی آسان رہا تھا لیکن اس بار ان کی جماعت کے کئی ریاستی رہنما ان سے ناراض ہیں اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ چیز ان کے لیے مشکلیں پیدا کر سکتی ہے۔ | اسی بارے میں گجرات کی صورتحال مزید خراب03 May, 2006 | انڈیا مہاراشٹرمیں شیو سینا کی پکڑ مضبوط02 February, 2007 | انڈیا گجرات: ’5 ہزار خاندان بےگھر‘24 October, 2006 | انڈیا گجرات: پولیس افسروں کا ریمانڈ05 May, 2007 | انڈیا گجرات: فسادات کے پانچ سال بعد25 February, 2007 | انڈیا مغربی بنگال: ناقابل شکست بایاں محاذ13 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||