BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 November, 2007, 13:46 GMT 18:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بم دھماکے: یو پی میں جزوی ہڑتال

ملزمان کا خاکہ
عام طور پر ہڑتال کا معمولی اثر نظر آیا
جمعہ کو ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف سنیچر کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور وشو ہندو پریشد کی جانب سے ریاست اتر پردیش میں ہڑتال کے علان کا معمولی اثر نظر آیا ہے۔

ریاست میں بیشتر مقامات پرامن رہے جبکہ بعض جگہوں سے مظاہروں اور معمولی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ ریاست کے بڑے شہروں میں ہڑتال کا اثر زیادہ نظر آیا جبکہ چھوٹے شہروں ميں زندگی معمول پر تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ، بنارس اور فیض آباد کی میں ہونے والے دھماکوں کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے چشم دید گواہوں کی مدد سے لکھنؤ اور فیض آباد میں ایک ایسے آدمی کا خاکہ جاری کیا ہے جن پر دھماکوں میں شامل ہونے کا شک ہے۔

لکھنؤ میں پولیس آفیسر اے کے جین نے کہا کہ انہوں نے معلوم کیا ہے کہ دھماکوں میں استعمال ہونے والی سائیکلیں کہاں سے خریدی گئی تھیں اور ملزمان کا حلیہ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بنارس، فیض آباد اور لکھنؤ میں کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی بھی کوشش کر رہی ہے کہ دھماکوں سے کچھ ہی پہلے وہ ای میل کس نے بھیجا تھا جس میں اس طرح کی سنسنی خیز واردات کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

سکیچ
پولیس نے چشم دید گواہوں کی مدد سے لکھنؤ اور فیض آباد میں ایک شخص کا خاکہ جاری کیا ہے

’انڈین مجاہدین‘ نام کی اس تظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پولیس نے جب تین ’معصوم‘ لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر کے لکھنؤ کی ایک عدالت میں پیش کیا تھا تو وہاں وکلاء نے انہیں مارا پیٹا تھا۔ وکلاء نے فیض آباد اور بنارس میں بھی ملزموں میں بھی اسی طرح کا سلوک کیا تھا۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ مایاوتی نے تینوں شہروں کا دورہ کیا اور لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ سنیچر کو فیض آباد اور بنارس کے دورے پر جانے والے ہیں۔ بی جے پی اور وشو ہندو پریشد نے اتر پردیش میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد بڑے پیمانے پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے اور متاثرہ شہروں میں سپیشل ٹاسک فورس بھیجنے کا فیصلہ کیا گيا ہے جو ان دھماکوں کی تفتیش کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد