قاضی کا’ٹیک آف‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریئالٹی شو’ فیم گروکل‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے کشمیر کے قاضی توقیر اب بالی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کر رہے ہيں۔ اس سے قبل کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماڈل مزمل ابراہیم، اقبال خان، کنال کھیمو نے بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قاضی توقیر فلمساز ناظم رضوی کی فلم ’ٹیک آف‘ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور کامیڈین راج پال یادو ، پریم چوپڑہ اور بنگال کی ہیروئین میگھنا ہلدر ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قاضی توقیر کا کہنا ہے کہ’یہ اللہ کا ہی کرم تھا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی سونی انٹرٹینمنٹ چینل پر فیم گروکل جیسا پلیٹ فارم ملا۔مجھے لوگوں کی محبت اور جاوید اختر جیسا انسان مسیحا کے روپ میں ملا جس نے میری زندگی ہی پلٹ دی‘۔ انہوں نے مزید کہا ’مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا لیکن جب کوئی راہ نہیں ملی تو میں نے فیم گروکل میں قسمت آزمائی کی۔ مجھے گلوکاری نہیں آتی تھی لیکن میں نے دل سے اسے سیکھا اور میرے ’ایکس فیکٹر‘ نے مجھے اول مقام دلایا‘۔ قاضی نے اس کے بعد موسیقی کی طرف دھیان نہیں دیا۔ انہیں فلموں میں قسمت آزمائی کرنی تھی اس لیے انہوں نے خود کو فلموں کے لیے تیار کرنا شروع کیا۔’میں بہت دبلا پتلا سا تھا اس لیے میں نے اپنا جسم کسرتی بنانے کی مشق شروع کی‘۔
قاضی کے مطابق انہیں ’ ٹیک آف ‘ سے پہلے کچھ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔’ میں ایک اچھے سکرپٹ کے انتظار میں تھا۔ناظم رضوی کی فلم مجھے اچھی لگی۔اس فلم کے کردار میں وہ ساری باتیں ہیں جو ایک اداکار کرنا چاہتا ہے‘۔ فلم میں قاضی نے بھی ایک گیت گایا ہے۔ ان کے مطابق ’میں نے جو گیت گایا ہے اس میں کشمیر کی وادیوں کا رنگ ہے۔ اس کی موسیقی پاکستانی موسیقار رحیم شاہ نے دی ہے۔ میں فلموں میں صرف اپنے لیےگاؤں گا اور اپنی آواز میں کسی اور کو نہیں دوں گا‘۔ قاضی چاہتے ہیں کہ ان کی طرح کشمیر سے نوجوان یہاں قسمت آزمائی کے لیے آئیں۔’ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں جنت جیسی سرزمین پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے ۔وہاں ہنر بہت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کشمیر سے نوجوان یہاں آئیں اور قسمت آزمائی کریں اگر ان میں محنت اور لگن ہے تو وہ اپنا مقام بنا سکتے ہیں جس طرح میں کوشش کر رہا ہوں‘۔ | اسی بارے میں مقامی نوجوانوں کی بالی ووڈ سے اُمیدیں01 September, 2007 | فن فنکار سرینگر میں عالمی صوفی فیسٹِول03 July, 2007 | فن فنکار کشمیری دستاویزی فلم ’جشن آزادی‘01 April, 2007 | فن فنکار ماحولیات: کشمیر میں فلمی میلہ22 September, 2006 | فن فنکار ’فنا‘ کی کشمیریوں میں مقبولیت30 May, 2006 | فن فنکار اجوکا کی جموں میں پذیرائی22 February, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||