BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس

پارلیمنٹ
پارلیمنٹ کا اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کے امکانات ہيں
ہندوستان کی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب تین اہم سیاسی جماعتیں مختلف نوعیت کے تنازعات سے دو چار ہیں۔

جمعرات کو اجلاس کے پہلے دن کی کاررروائی ان ارکان پارلیمان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی جو پچھلے دنوں انتقال کرگئے تھے۔

ہند امریکہ جوہری معاہدہ، مغربی بنگال کے نندی گرام میں تشدد اورگجرات فسادات سے متعلق تہلکہ کے سٹنگ آپریشن جیسے واقعات اور معاملات کے سبب دونون ایوانوں کی کاروائی کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی کے امکانات ہیں۔

حکمراں کانگریس کے ترجمان شکیل احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ’ ہند۔امریکہ جوہری معاہدے سمیت نندی گرام کے معاملے پر ہنگامہ آرائي سے انکار نہيں کیا جاسکتا ہے لیکن ہماری پارٹی کی کوشش ہوگی کہ ایوان کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلایا جائے‘۔

حزب اختلاف کی جماعتیں جوہری معاہدے اور نندی گرام کے تشدد پر حکمراں جماعت کانگریس سمیت بائیں محاذ کو پست کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے سنیئر رہنما لال کرشن اڈوانی نندی گرام کے اپنے حالیہ دورے پر یہ عندیہ دے چکے ہيں کہ اس معاملے کو دونوں ایوانوں میں زور و شور سے اٹھایا جائے گا۔اس سے قبل بی جے پی کی جانب سے ہند امریکہ جوہری معاہدے کو ایک بڑا ایشو بنانے کی بات پہلے کہی جا چکی ہے۔

بی جے پی نے پہلے ہی دن وقفہ مؤخر کر کے نندی گرام پر بحث کرانے کا نوٹس دے رکھا ہے۔ نندی گرام کے تشدد کے لیے حکمراں قومی ترقی پسند اتحاد کو بائیں محاذ کو جواب دینا ہوگا اور جس طرح ریاست بنگال کے وزیراعلی بدھا دیب بٹھاچاریہ نے تشدد کو کچلنے کا طریقہ اختیار کیا وہ بھی بحث کا موضوع ہوسکتا ہے۔

اس کے جواب میں بائیں محاذ تہلکہ کے حالیہ سٹنگ انکشافات کے معاملے کو اٹھائے گی۔ تہلکہ کے حالیہ سٹنگ آپریشن میں سنہ دو ہزار دو کے گجرات فسادات کے لیے مبینہ طور پر ذمہ دار لوگوں کو کیمرے کے سامنے فسادات کی تفصیلات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سٹنگ میں فسادات کے پیچھے بی جے پی کے لیڈر اور گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی ، ہندو نظریاتی تنظیم وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں کو ذمےدار ٹھہرایاگيا ہے۔

کوشش
 ہند- امر یکہ جوہری معاہدے سمیت نندی گرام پر ہنگامہ آرائي سے انکار نہيں کیا جاسکتا ہے لیکن ہماری پارٹی کی کوشش ہوگی کہ ایوان کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلایا جائے
شکیل احمد، ترجمان کانگریس

اطلاعات کے مطابق ستائیس سے انتیس نومبر کے درمیان ہند۔امریکہ جوہری معاہدے پر بحث ہونا طے ہے اور مبصرین کا خیال ہے کہ اس بحث میں بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان اختلافات محض علامتی ہوگا کیونکہ نندی گرام کے واقعہ کے بعد بایاں محاذ نرم پڑگیا ہے۔

جوہری معاہدے پر بی جے پی کی حمایت کےلیے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بدھ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر لال کرشن اڈوانی سے ملاقات کی ہے۔

سرمائی اجلاس میں گندم برآمداد، پوسٹل ترمیم بل، خصوصی اقتصادی خطے سمیت خودرہ بازار کے متعلق بل پیش کیے جا‏ئیں گے۔ لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی نے اجلاس کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے بدھ کو تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشو کیا تھا اور سبھی جماعتوں نے اس میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد