BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رشوت لینے پر ارکان پارلیمان معطل

انڈیا کی پارلیمان
پہلے بھی ارکانِ پارلیمان کو کرپشن کے الزام میں برخاست کیا جا چکا ہے
ہندوستان میں پارلیمانی کمیٹی نے ان چار ارکان پارلیمان کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے جو لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ سے کمیشن کا مطالبہ کرتے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر دکھائے گئے تھے۔

کمیٹی نے ارکان کو آئندہ بائیس مارچ تک معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سٹنگ آپریشن کے بارے میں بعض ہدایات کی بھی سفارشات کی ہیں۔

اس سے قبل رشوت کے ایک معاملے میں ایک اور کمیٹی کی سفارش پر گیارہ ارکان پارلیمان کو برخاست کردیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں مذکورہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین وی کشور چندرادیو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مذکورہ ارکان کی یہ حرکت پارلیمنٹ کی کارروائی سے مستثنیٰ ہے اور ان ارکان کو نہ تو پیسے لیتے دکھایاگیا تھا اور نہ ہی رشوت کے لیے کوئی خط موصول ہوا ہے‘، اسی لیے انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے برخاست کرنے کے بجائے صرف معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مسٹر کشور نے مزید بتایا کہ تفتیشی رپورٹ میں لوکل ایریا فنڈ کو بند کرنے کے بجائے اسکے بہتر استعمال کے متعلق بعض تجاویز پیش کی گئی ہیں اور خفیہ کیمروں سے آپریشن کے متعلق بھی بعض سفارشات کی گئی ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں ’سٹار نیوز‘ ٹی وی چینل نے ’ڈگ‘ یعنی ڈیٹکٹو انٹلیجنس گلڈ کے ساتھ مل کر خفیہ ریکارڈنگ میں پارلیمنٹ کے سات اراکین کو ’لوکل ایریا ڈویلپمنٹ فنڈ‘ یعنی علاقائی ترقی کے لیے موجود رقم میں اپنے کمیشن کی بات چیت کرتے ہوئے دکھایا تھا۔

سپیکر سومناتھ چٹرجی نے اسکی تفتیش کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی اور کہا تھا کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی مذکورہ ارکان پارلیمان کی کارروائی میں حصہ لینے سے باز رہیں۔

خفیہ ریکارڈنگ میں بی جی پی کے تین اراکین سمیت سماج وادی پارٹی کے دو اراکین اور راشٹریہ کرانتی دل اور بہوجن سماج پارٹی کے ایک ایک رکن کو کمیشن لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ کل سات ارکان میں سے لوک سبھا کے چار اراکین کے متعلق تفتیشی رپورٹ سپیکر کو بھیج دی گئی ہے۔

اس سے قبل رشوت لیکر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے الزام میں انکوائری کے احکامات دیئے گیے تھے اور کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر گیارہ ارکان کو برخاست کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے چھ اراکین کا تعلق بی جے پی سے تھا جبکہ تین ارکان بہوجن سماج پارٹی اور ایک رکن کانگریس اور ایک راشٹریہ جنتا دل سے تعلق رکھتے تھے۔

رشوت سکینڈل، اراکین کی وضاحتیںرشوت سکینڈل
ملوث اراکین نے جواب تحقیقی کمیٹی کودے دیے
سوال کی رشوت
ٹی وی نے اراکین اسمبلی کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد