BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شاعر اور ادیب‘ نریندر مودی

نریندر مودی
وزیراعلی نریندر مودی کوادب اور شاعری میں بھی دلچسپی ہے
گجرات کے مسلم مخالف فسادات میں بدنامی کے باوجود انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نریندر مودی اب ادبی دنیا میں ایک لکھاری کی حیثيت سے اپنے پاؤں جمانے کی کوشش میں ہیں۔

چند ماہ قبل گجراتی زبان میں ان کے شعری مجموعہ’ آنکھ آ دھنیہ چھے‘ ( آنکھیں احسان مند ہیں) کا بڑی دھوم دھام سے ممبئی میں اجراء ہوا تھا اور اب ان کے افسانوں کا مجومعہ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

نریندر مودی نے اپنے افسانے کے مجموعہ ’پریم تیرتھ ‘ کو منظر عام پر لاکر ایک بار پھر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ایک حساس دل بھی رکھتے ہیں لیکن ممکن ہے نرودا پاٹیہ اور کلبرگ سوسائٹی کے مظلومین ان کی اس بات سے متفق نہ ہوں۔

گجراتی شاعر اور مقتدرہ جریدہ ’ کویتا‘ کے مدیر سریش دلال مودی کی ادبی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں ’مودی کے فن کی جڑوں میں ماں، ممتا اور مادری زبان موجود ہے اور اس کا احساس ان کی افسانوی تخلیقات میں جھلکتا ہے۔‘

نریندر مودی پر الزام ہے کہ ریسات کے مسلم مخالف فسادات میں ان کا ہاتھ تھا

ستم ظریفی یہ ہے کہ اس رسم اجراء کی تقریب سے چند روز پہلے ہی تہلکہ کے سٹنگ آپریشن میں نریندر مودی کو ایک ایسے شخص کو شاباشی دیتے ہوئے بتایا گيا تھا جس کا کہنا تھا کہ فسادات میں اس نے ایک حاملہ عورت کا پیٹ چیر کر نوزائدہ بچے کو نیزے پر اٹھایا تھا۔ بہر حال مودی کے فن کے ذکر کے دوران یہ ایک جملہ معترضہ تھا۔

مسٹر دلال کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ’جوڑنے والے شخص ہیں توڑنے والے نہیں۔‘ خود مودی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ادیب نہیں لیکن ادب پرست ضرور ہیں۔

سریش دلال سے پہلے بھی کئی لوگ نریندر مودی کے فن کی تعریف کر چکے ہیں۔ بزرگ سنسکرت اسکالر آنجہانی کے کے شاستری اور گجراتی شاعر راجندر شاہ نے بھی نریندر مودی کے فن کی تعریف کی تھی۔

گودھرا انکوائری
ٹرین میں آتشزدگی ایک حادثہ تھی: رپورٹ
گجرات فسادات
وزیر اعلی مودی کے خلاف تفتیش کا مطالبہ
گجرات محاذ آرائی
انتخابات کے لیے مودی کے خلاف صف بندی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد