BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 October, 2007, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مودی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

تہلکہ کی رپورٹ کے بعد فسادات میں مودی حکومت کے کرادار کی تفتیش کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے۔
ہندوستان کے بعض سرکردہ دانشوروں، صحافیوں اور وکلاء نےگجرات فسادات کے بارے میں تہلکہ کے انکشافات کی روشنی میں مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ سے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کو جاری کیے گئے ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تہلکہ کی خفیہ ریکارڈنگ میں جن افراد کو اعتراف جرم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے انہیں فوراً گرفتارکیا جائے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتی ہے جوگجرات کے 2002 کے فسادات میں وزیر اعلی نریندر مودی اور ان کی انتظامیہ کے اعلی افسران اور پولیس اہلکاروں کے کردار کی جانچ کر سکتی ہے۔

دانشوروں نے کہا ہے اگر یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تو ’یہ ہندوستان کی تاریخ کی ایک اہم تحقیقیاتی کمیٹی ثابت ہو گی۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ تہلکہ کے سٹنگ آپریشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ گجرات کے فسادات نہ تو ’ فوری ردعمل ‘ تھے اور نہ ہی’ فساد‘ بلکہ یہ ایک ’منظم قتل عام ، لوٹ اور غارت گری تھی۔‘

فسادات میں سینکڑوں مسلمان مارے گئے۔

بیان پر دستخط کرنے والوں میں متعدد سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے علاوہ معروف مصنفہ ارون دھتی رائے، نرمدا اندولن کی میدھا پاٹکر ، سابق وزیر قانون شانتی بھوشن ، سابق خارجہ سکریٹری مچکند دوبے ،سرکردہ وکیل کامنی جیسوال اور بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل آر ایچ تاہلیانی شامل ہیں۔

اس دوران ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم سے مسٹر نریندر مودی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

بدھ کے روز مسٹر یادو نے اپنی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ایک وفد کے ساتھ وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ تہلکہ کے ٹیپ مسٹر مودی کی گرفتاری کے لیے کافی ہیں ۔

’تہلکہ کی خفیہ ریکاڈنگ نے گجرات کے فسادات میں ریاستی حکومت کے ملوث ہونے کی بات پوری طرح ثابت کر دی ہے۔‘

مسٹر یادو نے بی جے پی کے اعلی رہنما ایل کے اڈوانی کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی مانگ کی جو بقول ان کے مسٹر مودی کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔

مسٹر یادو نے کہا کہ جو حقائق تہلکہ کی تفتیشی رپورٹ سے سامنے آئے ہیں، ان کے بارے وہ ایک عرصے سے کہتے رہے ہیں ۔

ججوں کا غصہ
گجرات حکومت اور پولیس طرزِ عمل کا نتیجہ
گودھرا انکوائری
ٹرین میں آتشزدگی ایک حادثہ تھی: رپورٹ
اسلم قاسمبھائییہ کیسی سزا؟
’گودھرا واقعہ کے بعد مسلمان بے سہارا رہ گئے‘
بھارتی مسلمان (فائل فوٹو)ووٹ کس کو دیں؟
گجرات کے مسلمان ووٹر مخمصے کا شکار ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد