دلّی میں گجر برادری کی ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والی گجر برادری نے سنيچر کو دارالحکومت دلی میں ایک بڑی ریلی منعقد کی ہے۔ پسماندہ طبقہ کی گجر برادری درج ’فہرست قبائل‘ میں اپنی شمولیت چاہتی ہے تاکہ اسے ریزرویشن کا فائدہ مل سکے۔ اس سلسلے میں پورے ملک سے ہزاروں افراد دلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے ۔گجر برادری کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت جلد سے جلد کوئی فیصلہ کرے اور انہیں’ شیڈول ٹرائب‘ ميں شامل کروانے کی کوشش کرے۔ یاد رہے کہ اس برس مئی، جون میں گجر برادری کی جانب سے شروع کی گئی تحریک میں تشدد کے بعض واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد ریاستی حکومت اور گجر برادری کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے میں کہا گیا تھا کہ تین سابق ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اپنی رپورٹ آئندہ تین مہینے میں دے گی اور اس رپورٹ کی بنیاد پر گجر برادری کے فہرست قبائل میں شامل کیے جانے کے بارے ميں غور کیا جائے گا۔ لیکن تین مہینے گزرنے کے بعد اب بھی یہ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ کمیٹی کی مدت میں دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس بات سے ناراض لوگوں نے اپنے رہنماؤں کے ساتھ مل کر گزشتہ دو اکتوبر کو گرفتاریاں دیں اور جیل گئے۔ | اسی بارے میں ذات پات کا اظہار اختیاری ہے:عدالت19 September, 2007 | انڈیا گجر ہڑتال، دِلی سے آمد و رفت متاثر04 June, 2007 | انڈیا گجر برادری اور حکومت میں معاہدہ04 June, 2007 | انڈیا راجستھان میں کشیدگی برقرار03 June, 2007 | انڈیا راجستھان: گجروں کا احتجاج جاری02 June, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||