BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 November, 2007, 08:34 GMT 13:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بابری کمیشن کی مدت میں توسیع

 بابری مسجد
یہ کمیشن بابری مسجد کے انہدام کے فوراً بعد 1992 میں قائم کیا گیا
بابری مسجد کے انہدام کی تحقیقات کرنے والے لبراہن کمیشن کی مدت میں ایک بار پھر دو مہینے کی توسیع کی گئی ہے۔

کمیشن کی مقررہ مدت میں یہ بیالیسویں توسیع ہے۔

لبراہن کمیشن کو اپنی حتمی رپورٹ 31 اکتوبر تک دینی تھی لیکن کمیشن اس مدت میں اپنا کام پورا نہ کر سکا اور وزارت داخلہ کو اس کی مدت میں 31 دسمبر تک کے لیے توسیع کرنی پڑی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ کام ختم کرنے کے لیے کمیشن پر کسی طرح کا دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی۔

اس سے قبل حکومت نے ایک بار پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی لیکن اس بیان کے بعد 31 اگست کو اسے دو مہینے کی توسیع کرنی پڑی تھی۔

یہ کمیشن بابری مسجد کے انہدام کے فوراً بعد 1992 میں قائم کیا گیا تھا اور گزشتہ پندرہ برس سے انہدام کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس کمیشن کی تحقیقات پر اب تک سات کروڑ بیس لاکھ روپےخرچ ہوچکے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جانی ہے لیکن حکومت اس کی رپورٹ پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہوگی۔

بابری مسجد کے انہدام کی سی بی آئی نے بھی تفتیش کی تھی اور اس نے ایل کے ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت بی جے پی اور وشو ہندو پریشد کے کئی اعلی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ پندرہ برس بعد یہ مقدمہ ابھی سماعت کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

ادھر ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد اس کے مقام پرایک عارضی رام مندر بنا دیا گیا تھا جبکہ اس کے اطراف کی زمین حکومت نے حاصل کر لی تھی۔اب وہ پورا احاطہ رام مندر کمپلیکس کہلاتا ہے ۔اس متنازعہ مندر میں روزانہ پوجا پاٹ ہوتی ہے۔

بابری مسجد کی ملکیت کا اصل مقدمہ الہ آباد ہائی کورٹ میں ہے جس کی سماعت تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اس کا فیصلہ جلد ہی متوقع ہے۔

اسی بارے میں
فسادات، 15 ملزم قصور وار
23 October, 2007 | انڈیا
بابری کمیشن، پھر توسیع
02 September, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد