BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 October, 2007, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغربی بنگال: ہڑتال سے زندگی متاثر
مقامی لوگ کسی بھی قیمت پر اپنی زمینیں چھوڑنے کوتیار نہیں
بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس کی طرف سے ایک روزہ ہڑتال سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے نندی گرام میں تشدد کے خلاف بطور احتجاج بارہ گھنٹے کی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

حکومت اس علاقے میں ایک خصوصی اقتصادی زون قائم کرنا چاہتی ہے لیکن مقامی لوگ اپنی زمینیں چھوڑنے کو تیار نہیں۔

اس برس کے اوائل سے کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر شہر کولکتہ میں ہے جہاں لوکل ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں اور پرائیویٹ بس، ٹیکسی اور آٹو رکشا نہ چلنے کے سبب ٹریفک بہت کم ہے۔

سرکاری بسیں چل رہی ہیں لیکن مسافر بہت کم ہیں اور بیشتر شہری علاقوں میں دکانیں، تجارتی مراکز بند ہیں۔ ریاست کے سکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی نہیں کھلے ہیں۔ ہاوڑا اور سیالدہ ڈویژن میں کئی مقامات پر ریل گاڑیوں کے روکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے اب اس تنازعہ کے حل کے لیے مرکزی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے

کولکتہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر ونیت گوئل نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ ہڑتال کے سبب سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

’ہزارا جیسے علاقوں میں جہاں ترنمول کانگریس کا اثر رسوخ زیادہ ہے وہاں مسلح پولیس کے ساتھ ریپیڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔‘

چند روز قبل نندی گرام میں جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ نندی گرام میں تشدد روکنے کے لیے مرکزی حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے۔ پارٹی نے صحت، ذرائع ابلاغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کو ہڑتال سے الگ رکھا ہے۔

ترنمول کانگریس نے یہ ہڑتال گرافک ڈیزائنر رضوان الرحمن کی پر اسرار موت کے کے خلاف بھی کیا ہے جس کی تفتیش سی بی آئی کر رہی ہے۔ رضوان نے کولکتہ کے ایک امیر ہندو تاجر کی بیٹی سے شادی کی تھی جس کے چند روز بعد ان کی لاش ملی تھی۔

ایک طلبہ موہانہ مکھرجیہندو مسلم مدرسے
مغربی بنگال کے اسلامی مدارس کے ہندو طلبہ
چائے مزدوربھوک سے اموات
بھارت میں چائے مزدور بھوک سے مر رہے ہیں
ہاتھ رکشاالوداع کولکاتہ
کولکاتہ میں ہاتھ رکشے پر پابندی لگا دی گئی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد