بینظير کی آمد اور ہندوستانی میڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو جب آٹھ برس کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد جمعرات کو جب واپس اپنے وطن پاکستان پہنچیں تو پوری دنیا کی میڈیا کی نظریں ان کی آمد پر لگی تھیں۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے بھی خاص طور پر بینظیر کی آمد کو خاطر خواہ توجہ دی اور سبھی نیوز ویب سائٹس، نیوز ایجنسیز اور ٹی وی چینلز پر جدھر دیکھیے بینظیر بھٹو ہی چھائی رہیں۔ بینظیر کی آمد سے پہلے کئی چینلز کے صحافی دبئی پہنچے اور بینظیر سے خصوصی انٹریوز بھی کیے۔ اس کے علاوہ ان کی آمد کی لمحہ بہ لمحہ خبر، بینظیر کا سیاسی سفر، 8 سال کی جلاوطنی کے بعد عام انتخابات سے پہلے وطن واپسی اور جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار میں حصہ داری پر تمام تبصرے اور تجزیے سبھی ٹی وی چینلز پر پہلی بڑی خبر بنی رہی ۔ 18 اکتوبر کو ہندوستانی میڈیا کی نظر پاکستان پر اسی طرح جمی تھی جیسے 10 ستمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر لیکن کہیں نہ کہیں میڈیا کو یہ پتہ تھا کہ نوازشریف کی آمد کے بعد جنرل مشرف کچھ بھی کر سکتے ہیں اور بے نظیر ایک مفاہمت کے بعد آرہی تھیں تو کوئی غیر متوقع بات نہیں ہوگی۔ اس لیے میڈیا میں بی بی کی آمد کی زبردست کوریج تو ہوئی لیکن وہ بےچینی نہیں دکھائی دی جو نواز شریف کی آمد پر تھی۔ ہندوستانی میڈیا میں اس بات پر بھی تبصرے ہو رہے ہیں کہ ان کی آمد کے بعد پاکستانی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی اور ان کا آنا پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں کتنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ان کی آمد پر سکیورٹی کےانتظامات اور ان کے مداحوں کی زبردست حاضری کی خبریں بھی نشر کی گئیں۔ ہندوستانی میڈیا نے اس خبر کے بہتر کوریج کے لیے پاکستانی میڈیا کے صحافیوں سے بھی براہ راست تجزیے کرائے اور بعض چینلز نے تجزیہ کاروں سے بینظیر کی آمد پر تبصرے کرائے۔ صبح سے شام تک ٹی وی چینلز اور نیوز ویب سائٹ پر ایک چہرہ چھایا رہا جو تھا سفید دوپٹے سے سر ڈھکی بینظیر بھٹو کا! | اسی بارے میں بینظیر کی واپسی اور پاکستانی اخبارات18 October, 2007 | پاکستان بینظیر کے لیے’فول پروف‘ سکیورٹی 17 October, 2007 | پاکستان بینظیر کا جلوس، جیالوں کا جوش خروش18 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی سکیورٹی کا مسئلہ 18 October, 2007 | پاکستان قافلے مزارِ قائد کی جانب روانہ 18 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||