BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 October, 2007, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مایاوتی کو عدالت سے رعایت
وزیر اعلٰی مایا وتی
مایاوتی کو سپریم کورٹ سے ایک ایسے وقت میں راحت ملی ہے جب ان کی نظریں دلی کی سیاست پر ہیں
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی وزیراعلٰی مایاوتی کو تاج کوری ڈور مقدمہ میں سپریم کورٹ سے رعایت مل گئی ہے۔

بدھ کو جسٹس ایس بی سنہا کی سربراہی میں قائم ایک خصوصی بینچ نے مایاوتی کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف داخل کی گئی درخواست پرسماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بینچ نے کہا کہ گورنر کے فیصلے پر سپریم کورٹ کوئی دخل نہیں دے سکتا۔

واضح رہےکہ مایاوتی کے وزیراعلٰی بننے کے بعد ریاست کے گورنر ٹی راجیشور راؤ نے تاج کوری ڈور معاملے میں مایاوتی اور ان کی کاببنہ کے وزير نسیم الدین صدیقی کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

گورنر کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوتے ایک وکیل اجے اگروال نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔

پچھلی مرتبہ جب مایاوتی اقتدار میں آئی تھیں تو انہوں نے آگرہ میں تاج محل کے قریب ایک کاروباری کمپلیکس کی تعمیر شروع کی تھی جس پر آثار قدیمہ کےمداحوں اور ماہرین نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

’ تاج ہیرٹیج کوری ڈور‘ کے نام سے موسوم اس پروجکٹ پر ایک سو پچھہتر کروڑ روپیہ کی لاگت آنی تھی اور سترہ کروڑ روپے کا فنڈ جاری بھی کردیا گیا تھا۔

اس پروجیکٹ کے تحت تاج محل کو آگرہ قلعہ اور اس علاقے میں موجود دوسرے تمام تاریخی عمارتوں سے جوڑا جانا تھا ساتھ ہی تاج محل کے پاس مخصوص احاطہ میں ایک شاپنگ کمپلیکس بنانے کا منصوبہ تھا۔

جب اس پروجیکٹ کی شروعات ہوئی تھی تو کہا گيا کہ مایاوتی نےضرورت سے زیادہ تیزی دکھائی۔اس معاملے میں مایاوتی،نسیم الدین اور ماحولیات کے سیکریٹری آر کے شرما کوملزم بنایا گيا تھا۔

تاج کوری ڈور مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ کررہا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مایاوتی کے رول کا جائزہ لے۔

اپنی جانچ کے بعد سی بی آئی نےگورنر ٹی راجیشور راؤ سے اس معاملے میں مقدمہ چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ ہندوستانی قانون کے مطابق اعلٰی عہدوں پر فائز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے حکومت سے اجازت لینی ہوتی ہے۔

مایاوتی کو سپریم کورٹ سے ایک ایسے وقت میں راحت ملی ہے جب ان کی نظریں دلی کی سیاست پر ہیں۔

بی جے پیدلی ڈائری
بی جے پی کی ہار پر آرایس ایس مایاوتی پرمہربان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد