BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 September, 2007, 16:25 GMT 21:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاحوں کے لیے خصوصی پولیس

آگرہ میں حال ہی میں دو جاپانی سیاحوں کی عصمت دری کے واقعات پیش آئے
تاج محل کے شہر آگرہ میں بیرونی سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی پولیس کا انتظام کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے یہ قدم حال ہی میں دو جاپانی خواتین کی عصمت دری کی بعد اٹھایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نئی ’ ٹورسٹ پولیس‘ سے سیاحوں کی مشکلیں آسان ہوجائیں گی۔ منگل کے روز اس کے لیے شہر میں ایک خصوصی پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا گیا اور نئی پولیس نے کام بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔

آگرہ علاقے کے ڈی آئی جی کمل سکسینہ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ تاج محل کی سیاحت کے لیے آئی دو جاپانی خواتین کی عصمت دری کی گئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گيا کہ سیاحوں کے لیے خصوصی پولیس دستہ تیار کیا جائے۔

’تاج محل دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور ایسے واقعات سے لوگوں میں اندیشے پیدا ہوتے ہیں، اس کی روک تھام کے لیے ٹوارزم پولیس کا قیام عمل میں آیا ہے۔‘

مسٹر سکسینہ کا کہنا تھا کہ عام پولیس روز مرہ کے کاموں میں مصروف رہتی ہے اور وہ سیاحوں کی مشکلات کو حل نہیں کر پاتی ہے۔ ’اس دستہ میں وہی لوگ شامل کیے جائیں گے جنہیں کم سے کم انگریزی زبان اچھی طرح آتی ہوگی اور اس میں مرد و خواتین کی تعداد برار ہوگي، اس کا مقصد بیرونی سیاحوں کی حفاظت، انہیں سہولیت فراہم کرنا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔‘

ڈی آئی جی کمل سکسینہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر بیرونی سیاحوں کے ساتھ لوگ فریب کرتے ہیں، آتے جاتے ان کا سامان چوری کر لیا جاتا ہے یا کئی بار انہیں غلط جگہ پر چھوڑ دیاجاتا ہے۔

’ویزا ایک اہم مسئلہ ہے، عام طور پر فارن ایکسچینج میں ان کے ساتھ دھوکا ہوتا ہے، کئی بار وہ اچانک لاپتہ ہوجاتے ہیں اور بیرونی سیاحوں کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ جسمانی چھیڑ چھاڑ کاہے۔‘

چند روز قبل آگرہ میں دو جاپانی خواتین کی نشیلی ادویات دیکر مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی تھی۔ دونوں خواتین آگرہ میں پولیس کے رویے سے اس قدر خوفزدہ تھیں کہ انہوں نے دلی پہنچ کر پولیس سے شکایت درج کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور جس ہوٹل میں انہیں رکھا گیا تھا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وکرم سنگھ نے اس واقعے پر افسوس کیا تھا۔ گزشتہ روز نئے پولیس سٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا: ’ٹوارزم پولیس سٹیشن ریکارڈ وقت میں قائم کیا گیا ہے اور ہم جاپانی خواتین کے ساتھ جو بھی ہوا اس پر بہت شرمندہ ہیں۔‘

تاج محلتاج محل عجوبہ نہیں؟
عجائبات عالم میں تاج محل کی پوزیشن کمزور
تاج محل’تاج محل ہمارا ہے‘
تاج محل معاملے پر بھارتی حکومت عدالت میں
تاج محلتاج محل کی چمک
تاج محل کے نکھار کے لیے ملتانی مٹی کی تجویز
تاج محل تاج محل کوخطرہ
جمنا اور تاج کا رشتہ میناروں کو جھکا رہا ہے؟
 تاج محل کو مغل فن تعمیر کی بہترین نشانی سمجھا جاتا ہےسات نئے عجائبات
تاج محل دورِ جدید کے عجائبات میں شامل
تاج محلرات میں تاج محل
چاندنی راتوں میں تاج محل کا لطف
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد