ٹینس کیلیے ثانیہ اور شاہ رخ کا ساتھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شہر کلکتہ میں خواتین کے لیے ٹینس کا ایک ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے جس کے تشہیر بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان اور ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا کر رہی ہیں۔ سن فیسٹ اوپن ٹورنامنٹ سن دو ہزار سات، سترہ ستمبرکو شروع ہوگا،خواتین کے لیے ٹینس کے یہ مقابلے گزشتہ دو برسوں سے سن فیسٹ منعقد کر رہا ہے۔ اس برس سات روزہ ٹورنامنٹ کی تشہیر کے لیے منعقد پروگرام میں بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ثانیہ مرزا بھی موجود تھیں۔ خان نے سپورٹس میں خواتین کے رول کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ثانیہ نے ملک کا نام روشن کیا اسی طرح خواتین کو آگے آنا چاہیئے۔خان کی حالیہ فلم ’ چک دے انڈیا‘خواتین کی ہاکی ٹیم پر مشتمل ہے۔ خان نے بھارت کی ہاکی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے کا سہرا فلم ’چک دے انڈیا‘ کو نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کی وجہ کوچ اور ٹیم ہیں۔ خان نے ملک میں ہاکی کی خراب حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک گول کرنے پر ٹیم کو ایک ہزار روپے ہی ملتے ہیں یعنی ایک کھلاڑی کو اسی روپیہ، جبکہ دوسرے کھیلوں میں کھلاڑیوں کو مالی منافع بھی ملتا ہے جس کی وجہ سے دوسری پریشانیوں سے دور کھلاڑیوں کی تمام توجہ کھیل پرمرکوز ہوتی ہے۔ خان نے اعتراف کیا کہ کسی وجہ سے وہ فلم لگان میں کام نہیں کر سکے حالانکہ یہ فلم ان کی پاس پہلے آئی تھی’ لیکن اس فلم کی کامیابی کے بعد سے میں سپورٹس پر مبنی فلم کی تلاش میں تھا‘۔
شاہ رخ کا کہنا تھا دراصل سپورٹس پر بنی فلمیں زیادہ کامیاب اس لیے ہوتی ہیں کیونکہ سپورٹس زندگی سے قریب ہوتا ہے اور عوام اسے پسند کرتے ہیں۔ ثانیہ مرزا کے بارے میں خان کا کہنا تھا کہ’ اس ونڈرفل لیڈی نے اپنے ملک کی نمائندگی کر کے اس کا نام روشن کیا ہے‘۔ شاہ رخ اور ثانیہ مرزا نے سن فیسٹ ویمن ٹینس مقابلوں میں دی جانے والی ٹرافی ’ آئل آن کینوس‘ کی نقاب کشائی کی۔ ثانیہ گزشتہ دو برسوں سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ثانیہ کا کہنا ہے کہ’ ابھی تک انہوں نے ڈبلز کے لیے اپنے پارٹنر کا انتخاب نہیں کیا ہے‘۔ ثانیہ نے فلم ’چک دے انڈیا ‘ کے بارے میں کہا کہ اس فلم سے انہیں تحریک ملی ہے’ یہ فلم خواتین کو خود مختار بنانے اور اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ہمت دیتی ہے‘۔ خان اپنی فلم میں ثانیہ کو سائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا میں ثانیہ کو اس وقت کیسے سائن کر سکتا ہوں ؟ پھر ٹینس میں ملک کی نمائندگی کون کرے گا ویسے میں بیس سال بعد ثانیہ کو اپنی فلم میں سائن ضرور کروں گا کیونکہ تب تک وہ ٹینس کے کھیل سے سبکدوش ہو چکی ہوں گی‘۔ | اسی بارے میں ثانیہ مداحوں کے دباؤ میں21 June, 2005 | کھیل ثانیہ: رینکنگ میں کمی، ماڈلنگ متاثر13 September, 2006 | کھیل ’ایسے مت چک انڈیا‘25 August, 2007 | فن فنکار ثانیہ ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں01 September, 2007 | کھیل ثانیہ مرزا نے نادیہ پیٹروا کو ہرادیا04 August, 2005 | کھیل ثانیہ کا تندولکر کو خراجِ تحسین30 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||