سرینگر: کار بم دھماکہ، بارہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک کار بم دھماکے میں ہندوستانی نیم فوجی دستے کے پانچ اہلکار اور سات شہری زخمی ہوگئے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان دیس راج سنگھ کے مطابق شہر کے نواح میں واقع حیدر پورہ کے قریب جموں ہائی وے پر مشتبہ شدت پسندوں نے سڑک کے کنارے ایک ماروتی کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو اُس وقت زوردار دھماکے سے پھٹا جب ہندوستان کے سرحدی حفاظتی فورس کا ایک قافلہ وہاں سے گزرا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ میں مذکورہ کار پوری طرح تباہ ہوگئی جبکہ بی ایس ایف کی دو گاڑیوں کا بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے تباہ شدہ گاڑی سے جانچ کے لیے نمونے لے لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور راہگیروں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دھماکہ سے چند گھنٹے قبل پولیس نے جائے واردات سے صرف دو سو گز کے فاصلے پر سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا، جسے بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ حزب المجاہدین کے ترجمان جنیدالاسلام نے نامہ نگاروں کو فون کر کے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ حیدر پورہ کے متعلقہ پولیس انسپکٹر شبیر احمد نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ کشمیر میں سنہ دو ہزار سات کے پہلے سات ماہ میں کُل اُنتیس بم دھماکے ہوئے جبکہ پچھلے سال ایسے تراسی دھماکے ریکارڈ کیےگئے تھے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں دھماکے، چار اہلکار زخمی26 August, 2007 | انڈیا کشمیر: تین دھماکے، پینتیس زخمی05 August, 2007 | انڈیا بھارتی کرنل، 10 شدت پسند ہلاک01 August, 2007 | انڈیا ’خود کش بمبار ہلاک کر دیے گئے‘26 July, 2007 | انڈیا کشمیر: پانچ دھماکے، پانچ زخمی20 July, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||