ہریانہ: دلت نوجوان قتل، کشیدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گواہانہ علاقہ میں پیر کی رات نامعلوم افراد نے ایک دلت نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ سونی پت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نودیپ وکر نے بی بی سی کے ساتھ بات چیت میں اس واقعہ کی تصدیق کی اور یہ بھی مانا ہے کہ فی الحال حملہ آوروں کی پہچان نہيں کی جا سکی ہے۔ مقامی صحافی است جولی کے مطابق تین مسلح افراد نے پیر رات گئے 30 سالہ راکیش کمار پر گولیاں چلائيں۔زخمی حالت میں جب راکیش کو نزدیکی علاقہ روہتک لے جایا جا رہا تھا تو راستے ميں ہی ان کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد دلت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے گوہانہ علاقہ کے اہم راستوں کو بند کرنا شروع کر دیا جس کے سبب کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بھارتیہ آدی دھرم سماج کے رہنما راون نے صحافی است جولی کو بتایا کہ ’حالات کس طرف رخ کريں گے اس کے بارے ميں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ماحول کافی کشیدہ نظر آ رہا ہے۔‘ دیر رات سے ہی ہریانہ پولیس کے اعلیٰ اہلکار گوہانہ ميں موجود ہيں۔ سونی پت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ماحول معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے اور فی الوقت حالات پر امن ہیں۔ است جولی کا کہنا ہے کا گوہانہ میں کچھ برس قبل جاٹ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا قتل ہوا تھا۔ مقامی جاٹ برادری کا الزام تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار راکیش کمار اور دیگر دلت نوجوان ہيں۔ اس معاملے میں جاٹ برادری نے پولیس پر کارروائی میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور اگست 2005 میں گوہانہ میں تقریباً پچاس دلتوں کے گھر جلا دیےگئے تھے۔ جاٹ شخص کے قتل کے معاملے ميں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے تفتیش کی تھی اور اس میں راکیش کمار کے خلاف کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ فی الوقت یہ مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ | اسی بارے میں راجپوت کا قتل، دلتوں پر حملہ01 March, 2007 | انڈیا دلت حق پسندی کا ترجمان اخبار26 August, 2007 | انڈیا مشتبہ فرد ہریانہ پولیس کے حوالے 23 February, 2007 | انڈیا دلت ریلی میں لاکھوں شریک06 December, 2006 | انڈیا دلت رہنما کانشی رام کا انتقال09 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||