راجپوت کا قتل، دلتوں پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے کرنال ضلع میں اونچی ذات کے بعض نوجوانوں نے ایک گاؤں کی دلت آبادی والے حصہ میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کرنال کے اسند پولیس تھانے کے علاقہ میں پیش آيا۔ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبھاش کبی راج نے بی بی سی کو بتایا کہ بعض اونچی ذات کے لوگوں نے سلوان گاؤں کی دلت آبادی کے پندرہ سے بیس گھروں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور تین گھروں کے سامان کو آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم پر قابو پانے کی کوشش کے دوران بعض پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئي ہیں۔ مسٹر کبی راج نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس واقعہ میں کسی شخص کے زخمی یا پھر ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حکام کے مطابق دو روز قبل اس علاقہ میں ایک راجپوت خاندان سے تعلق رکھنے والے مہیپال نامی شخص کا قتل کر دیا گيا تھا۔ اس قتل کے 24 گھنٹے بعد پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں نوجوان دلت تھے۔ ان گرفتاریوں کے بعد اس معاملے نے ذات پرستی کا رخ اختیار کر لیا اور راجپوت شخص کے قتل پر طیش میں آئے ہوئے بعض اونچی ذات کے لوگوں نے دلتوں کی بستی پر حملہ کر دیا۔ ایس پی کبی راج نے بتایا کہ گاؤں والوں سے بات چیت کرنے کے بعد اس معاملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا کام پورا کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پولیس قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس دوران احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے دلت آبادی والے علاقہ میں پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔ | اسی بارے میں گجرات: فسادات کے پانچ سال بعد25 February, 2007 | انڈیا اندور میں ہندو مسلم کشیدگی13 February, 2007 | انڈیا بھاگلپور فسادات کی تحقیقات کا حکم24 February, 2006 | انڈیا دلت ریلی میں لاکھوں شریک06 December, 2006 | انڈیا مہاراراشٹرمیں تین دلت ہلاک30 November, 2006 | انڈیا دلتوں سے امتیازی سلوک جاری ہے 06 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||