BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: کوٹے پر حکم امتناعی برقرار
پسماندہ ذاتوں کا کوٹہ
انڈیا میں مختلف تنظیمیں تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذاتوں کے کوٹے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں
ہندوستان کی سپریم کورٹ نےاعلی تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذاتوں(او بی سی) کے ستائیس فیصد کوٹے پر عملدرآمد پر حکم امنتاعی ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کے جی بالا کرشنن کے سربراہی میں قائم سپریم کورٹ بینچ نے بدھ کو کہا ہےکہ اوبی سی ریزرویشن سے متعلق پورے معاملے کی سماعت کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہوگا۔

مرکزي حکومت نے سپریم کورٹ بینچ سے اپیل کی تھی کہ رواں تعلیم سال میں داخلے کا وقت ختم ہورہا ہے اس لیے وہ پسماندہ ذاتوں کے طلبہ کی ریزرویشن کے نفاذ کے لیے کوئي عارضی ہدایت جاری کردے۔

منگل کو اس معاملے پر دن بھر بحث ہوئی اور حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ریزرویشن سے او بی سی کے متمول طبقے کو الگ رکھے گی۔ لیکن بینچ نے عارضی ہدایت جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پورے معاملے کی سماعت نہيں ہوتی وہ کوئي فیصلہ نہیں دیں گے۔

مرکزی حکومت نے پسماندہ برادریوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ستائیس فیصد نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے انتیس مارچ کو حکم امتناعی جاری کردیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پسماندہ ذاتوں کے لیے قابل اعتبار جائزے کی عدم موجودگی میں کوٹہ نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے پسماندہ ذاتوں کے لیے سیٹیں مخصوص کرنے کا جو پیمانہ متعین کیا ہے اس کی بنیاد 1931 کی مردم شماری ہے جو اب غیرمستند مانی جاتی ہے۔

مختلف جائزوں کے مطابق ہندوستان کی آبادی میں دلت اور قبائلی ساڑھے 22 فیصد ہیں جبکہ پسماندہ ذاتوں کا تناسب پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔

ملک میں اعلی ذات کے ہندوؤں کی تعداد پچیس فیصد سے کم ہے لیکن تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں روایتی طور پر اعلی ذات کے ہندوؤں کا غلبہ رہا ہے۔

تعلیمی اداروں میں پسماندہ ذاتوں کے طلبہ کی نمائندگی بہتر کرنے کے لیے حکومت نے ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم آج کے فیصلے سے مرکزی حکومت کی کوششوں کو دھچکا لگاہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد