حکومت نے مزید مہلت مانگ لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے ہندوستان کی جیلوں میں قید ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے مزید مہلت مانگی ہے جو اپنی سزائیں کاٹنے کے بعد بھی قید میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کشمیر کی ایک غیر سرکاری تنظیم اسسٹنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کی طرف سے حبسِ بیجا کی ایک درخواست کی سماعت کے بعد اپریل میں یہ حکم دیا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی قیدیوں کو فوراً ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے جو اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ سبھی قیدی رہا کیے جائیں جن کا مقدمہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے لیکن جو اپنے مبینہ جرم کی مقررہ سزا کاٹ چکے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھاکہ جن پاکستانی قیدیوں کا مقدمہ نہیں ہوا ہے، ان کا مقدمہ شروع کیا جائے۔ مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں قیدیوں کی تفصیلات تیار کر رہی ہے اور اسے اس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو مزید چار ماہ کی مہلت دی ہے۔ اسسٹنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کی نمائندگی کرنے والےسپریم کورٹ کے وکیل بلونت سنگھ بلوریا نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اس مرحلے پر ایسے قیدیوں کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے تاہم ان کی تعداد سو سے زیادہ ہے۔ مسٹر بلونت سنگھ بلوریا کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ’جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت گرفتار ہوئے ہیں اور ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں سے بیشتر وہ ہیں جو بھٹک کر یا دانستہ طور پر کنٹرول لائن پارکرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ متعدد قیدی ایسے ہیں جنہیں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں۔ مسٹر بلوریا نے بتایا کہ اسسٹنٹ لیگل ایڈ کمیٹی نے دو درخواستیں داخل کی تھی۔ دوسری درخواست کی سماعت بیس جولائی کو ہوگی۔ وہ درخواست بھی پاکستانی قیدیوں کے سلسلے میں ہے۔ ہندوستان کی جیلوں میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان کے متعدد ایسے قیدی موجود ہیں جو اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں۔ ان کی رہائی عموماً ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے باہمی معاہدے کے تحت ہی عمل میں آتی ہے۔ |
اسی بارے میں قیدیوں پر بات چیت ہو سکتی ہے28 August, 2005 | انڈیا غیر فوجی قیدیوں کے تبادلے پراتفاق 30 August, 2005 | انڈیا قیدیوں اور جیلوں کی اصلاح 04 May, 2007 | انڈیا بھارتی جنگی قیدیوں کی تلاش31 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||