پاکستانی ناول نگار کے ناولوں پر فلمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ اداکار اور فلم ساز راہول بوس پاکستان کے ناول نگار محسن حامد کے ناول ’موتھ سموک‘ پر فلم بنانے کی تیاریوں میں ہیں۔ حامد نے اب تک دو ناول لکھے ہیں اور یہ دونوں ہی ناول مقبول ہوئے ہیں۔ راہول بوس نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ محسن حامد کے ناول پر ایک فلم بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ محسن حامد سے ان کے ناول پر فلم بنانے کی اجازت لے چکے ہیں اور اس کے حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔ راہول بوس کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تفصیل تو نہیں بتا سکتے لیکن وہ اس وقت لاس اینجلس میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور شاید اس ماہ کے آخر تک وہ اس کا سکرپٹ مکمل کر لیں۔ راہول کے مطابق انہیں اس ناول کی کہانی نے بہت متاثر کیا ہے جو پیار اور نفرت کی ایک تکون پر مشتمل ہے اور ناول نگار نے خوبصورتی کے ساتھ ان دونوں جذبات کو اجاگر کیا ہے۔ راہول بوس نے اس سے قبل ’ایوری بوڈی سیز آئی ایم فائن‘ نامی فلم بنائی تھی۔ یہ ان کی بہ حثیت فلمساز دوسری فلم ہو گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک ملکی اور دو غیر ملکی فلمسازوں نے اس فلم کو بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ لیکن بقول ان کے ناول کی روح کو پردے پر اتارنے کا فن بہت مشکل ہے۔ نامور فلم ساز میرا نائر اس وقت ناول نگار ڈیوڈ رابرٹس کے ناول ’شانتا رام‘ پر فلم بنا رہی ہیں۔ خبریں ہیں کہ وہ محسن حامد کے ناول The Reluctant Fundamentalist پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نائر نے بھی فلم بنانے کے لیے حامد سے حقوق حاصل کر لیے ہیں لیکن خود میرا کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گيا ہے۔
مذکورہ ناول امریکہ میں رہنے والے ایک پاکستانی نوجوان چنگیز کی کہانی ہے جو امریکہ میں گیارہ ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دھماکوں کے بعد اپنے خیالات اور احساسات امریکہ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ میرا نائر عام طور پر حقیقی کہانیوں پر مبنی فلمیں بناتی ہیں۔انہوں نے اپنے کرئیر میں ’سلام بامبے‘ اور ’مون سون ویڈنگ‘ جیسی فلمیں بنائیں ۔ ان کی فلم ’وینٹی فیر‘ ولیم میک پیس ٹھاکرے کے ناول پر مبنی تھی۔ انہوں نے جھمپا لاہری کے ناول ’نیم سیک‘ پر فلم بنائی ہے۔ |
اسی بارے میں میرا نائر کی اگلی فلم کلکتہ میں07 December, 2004 | فن فنکار فلم 'واٹر' آسکر کی دوڑ میں برقرار ہے 24 January, 2007 | فن فنکار ’1971‘: جنگی قیدیوں پر نئی فلم01 March, 2007 | فن فنکار فلم فیئر: رنگ دے بسنتی بازی لےگئی25 February, 2007 | فن فنکار میرا نائر کو ہیری پوٹر کی پیشکش04 September, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||