BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 March, 2007, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چالیس کلو چاول کے بدلے 30 سال مزدوری
مرکزي وزیر منحت آسکر فرنانڈیز
مرکزي وزیر منحت آسکر فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ ملک سے بندھوا یا جبری مزدوری کے ختم نہ ہونے کی ذمہ داری سماج پر ہے
ہندوستان کی ریاست بہار میں ایک شخص کو چالیس کلو چاول کے بدلے گزشتہ تین عشرے سے جبری مزدوری کرنی پڑ رہی ہے۔

سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملے بہت کم سامنے آتے ہیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر اس خبر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو زمیندار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مرکزي وزیر منحت آسکر فرنانڈیز نے اس خبر پر کہا ہے ’ملک سے بندھوا یا جبری مزدوری کا خاتمہ اس لیے ممکن نہیں ہو سکا ہے کیوں کہ عوام میں بیداری پیدا نہیں ہوئی ہے اور سماج اس کے لیے ذمہ دار ہے‘۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبر صحیح نکلتی ہے تو قصوروار کے خلاف ضروری کارروائی کی جائےگی۔

اس طرح کے غلامی اور بندھوا مزدوری کے خلاف کام کرنے والے ادارے ’انٹی سلیوری انٹرنیشنل‘ کے مطابق جبری مزدوری پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے‘۔

ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں جبری مزدوری پر 1976 میں پابندی عائد کی گئی تھی لیکن آج بھی لاکھوں مرد، عورتیں اور بچے اس غلامی کے نظام میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جواہرمانجھی نامی یہ مزدور بہار کے پیے پور برکی گاؤں میں اپنے چار بیٹے اور اپنی بیوی کے ساتھ رہتے ہیں۔

 جواہر مانجھی نے ستائیس سال مقامی زمیندار سے چالیس کیلو چاول اس شرط پر لیے تھے کہ وہ زمیندار کے کھیت میں کام کرے گا اور ایک دن کی مزدوری ایک کیلو چاول ہوگی اور اس طرح وہ اپنے قرض کوادا کردے گا۔

ستائیس سال پہلے انہوں نے ایک مقامی زمیندار سے چالیس کیلو چاول اس شرط پر لیے تھے کہ وہ زمیندار کے کھیت میں کام کرے گا اور ایک دن کی مزدوری ایک کیلو چاول ہوگی اور اس طرح وہ اپنے قرض کوادا کردے گا۔

جواہر مانجھی کا کہنا ہےکہ اب تک اس قرض کے بدلے وہ زمیندار کو کتنا چاول دے چکے ہيں انہیں خود بھی اس کے بارے میں پتہ نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زمیندار نے رہائی کے لیے تقریبا پانچ ہزار روپے ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور اتنی بڑی رقم ان کی حیثیت سے باہر ہے۔

اس سلسلے میں زمیندار سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد