فیشن ڈیزائنر پر ریپ کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ایک مشہور ہندوستانی نژاد فیشن ڈیزائنر اور ماڈل آنند جان پرعصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جان کو ان الزامات کے تحت بیورلی ہل سےگرفتار کیا گیا تھا اور لاس انجلیس کی جیل میں قید کیا گیا ہے۔ تینتیس سالہ آنند جان نے پیرس ہلٹن اور جنیٹ جیکسن جیسی مشہور شخصیات کے لباس ڈیزائن کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر عائد الزمات کی تردید کی ہے۔ لاس انجلس میں شرف حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آنند کو دو خواتین کی عصمت دری اور ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض خواتین کو فیشن انڈسٹری میں وہ مقام نہیں ملا جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا اسی لیے وہ ناراض ہیں۔’ایسی لڑکیاں ماڈلنگ کے لیے مہینوں چکر لگاتی ہیں، قربت حاصل کرتی ہیں پھر جنسی رشتے قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اگر ان کا کام ان کی امیدوں کے مطابق نہ ہو تو پھر اس طرح کے الزامات لگاتی ہیں۔‘ آنند جان امریکہ کے مشہور ٹی وی پروگرام ’امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل‘ شو میں حصہ لے چکے ہیں۔ نیویارک میگزین نے انہیں اس برس کا سب سے ہونہار ماڈل قرار دیا تھا۔ آنند جان بھارت کی ریاست کیرالا میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی پرورش نیو یارک میں ہوئی ہے۔ انہوں نے مشہور انسٹی ٹیوٹ ’پرسنز سکول آف ڈیزائن‘ سے تعلیم حاصل کی تھی اور سب سے پہلے انیس سو ننانوے میں انہوں نے نیویارک فیشن شو میں حصہ لیا تھا۔ جان کو اتنی کم عمر میں ہی فیشن کی دنیا میں کافی شہرت ملی تھی۔ انہیں اس سلسلے میں کئی انعامات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں میلان میں بھی ماڈلز کیلیئےضابطہ اخلاق24 September, 2006 | فن فنکار غرب اردن کی متنازعہ فصیل اور کیٹ واک 04 March, 2004 | فن فنکار فیشن تنازعہ، دوبارہ تحقیقات کا حکم05 April, 2006 | انڈیا ممبئی میں لیکمے فیشن ویک 31 October, 2006 | انڈیا انڈیا فیشن ویک اختتام کو پہنچا 09 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||