BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 April, 2006, 15:58 GMT 20:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیشن تنازعہ، دوبارہ تحقیقات کا حکم

کیرل گریشیز
ماڈلز کیرل گریشیز کے بدن سے لباس کا اوپری حصہ اترگیا تھا
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے چیئرمین شیوا جی راؤ دیش مکھ نےممبئی میں لیکمے فیشن ویک کے دوران ماڈلز کے کپڑوں کے کھسکنے اور پھٹ جانے کے واقعات کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

فیشن ویک کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے روز ماڈلز کے ساتھ اس طرح کے واقعات کے بعد مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں شیوسینا کے ممبران نیلم گورے اور پرمود نولکر نے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

دونوں نے ان تمام ٹی وی چینل اور اخبارات کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا جو سارا دن ان مناظر کو دہراتے رہے، جس میں ماڈلز کیرل گریشیز کے بدن سے لباس کا اوپری حصہ اترگیا تھا اور ریمپ پر کیٹ واک کے دوران ماڈل گوہر خان کا سکرٹ پیچھے سے پھٹ گیا تھا۔

دونوں ممبران کے مطالبے کے بعد ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے ممبئی پولیس کو اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر ممبئی پولیس نے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلز سے تفتیش کی گئی اور انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ جو کچھ ہوا وہ حادثاتی طور پر ہوا تھا۔

ہندو تنظیمیں اس قسم کے ملبوسات پر معترض ہیں

کونسل میں اپوزیشن ممبران نے پولس اور حکومت کے اس جواب سے اطمینان ظاہر نہیں کیا۔ پرمود نولکر کا کہنا تھا کہ صرف چوبیس گھنٹے میں کوئی تفتیش کس طرح مکمل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کونسل میں اس کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ان تمام ٹی وی چینلز کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ
کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح یہ ٹی وی چینل فحاشی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

آر آر پاٹل نے کونسل میں ہوئے ہنگامہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس شکایت نہیں پہنچی ہے اور اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو وہ اس کی تحقیقات ضرور کرائیں گے۔ انہوں نے کہا ویسے وہ پولیس کی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔

کیٹ واک کے دوران ماڈل گوہر خان کا سکرٹ پیچھے سے پھٹ گیا

ممبئی میں اٹھائیس مارچ سے یکم اپریل کے دوران فیشن ویک منایا گیا تھا جس میں دوسرے روز ماڈل کیرل گریشیز جیسے ہی ریمپ پر پہنچیں ان کے لباس کا اوپری حصہ گر گیا تاہم کیرل نے کپڑے کو پکڑ لیا اور کیٹ واک مکمل کی۔

ایسے ہی واقعات دیگر تین ماڈلز کے ساتھ بھی پیش آئے تھے۔ مہاراشٹر کی علاقائی پارٹی شیوسینا کے ممبران کو اس پر اعتراض ہوا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ سب فحاشی کے پیش نظر سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا۔ اس لیئے اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

ممبئی میں فیشن ویک کے دوران چار ماڈلز کے کپڑوں کے پھٹنے اور کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس معاملے سے مہاراشٹر میں ہنگامہ ہوا جس کی گونج گزشتہ دو دنوں سے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں سنائی دے رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد