BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہتھیار ڈالنے والا ’شدت پسند‘ قتل

کشمیری فوج اور جنازہ
فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے محمد امین حرکت المجاہدین کے رکن تھے
ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک شخص اور ان کے بیٹے کو مشتبہ شدت پسندوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ بدھ کی رات ڈوڈہ ضلع کے کشتوار قصبہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ہلاک ہونے والا چھبیس سالہ محمد امین تھا، جو خود بھی ماضی میں ایک شدت پسند رہ چکا ہے۔ تاہم بعد میں اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے محمد امین اور ان کے والد کو انتقاماً مارا گیا ہو۔

فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے محمد امین حرکت المجاہدین کے رکن تھے۔ محمد امین اور ان کے والد حال ہی میں نقل مکانی کر کے کشتوار قصبہ میں آباد ہوئے تھے۔

ہتھیار ڈالنے والے شدت پسند اکثر اسی علاقے میں آباد ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے آپ کو دور دراز کے گاؤں میں غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ کہیں شدت پسند ان پر حملہ نہ کر دیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں اور ان کے خاندان والوں پر شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد