جموں میں چار شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زير انتظام جموں کشمیر کے جموں خطے ميں پولیس نے حرکت المجاہدین کے ایک اہم کمانڈر سمیت چار شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح جموں کے ادھم پور ضلع میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے اہلکار بسنت کمار رتھ نے بی بی سی کو بتایا کہ خفیہ ادارے سے یہ معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ علاقے میں بعض شدت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ تاہم فوج کے جوانوں اور پولیس نے ایک ساتھ مل کر بدھ کے روز علاقے کی تلاشی کی کارروائی شروع کی‘۔ بسنت کمار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے چاروں شدت پسند پاکستانی شہری تھے اور انکا تعلق حرکت المجاہدین گروپ سے تھا۔ مسٹر رتھ نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے شدت پسندوں کے پاس سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ منگل کے روز بھی رات گئے جموں سے ایک سو نوے کلو میٹر دور راجوری ضلع کے کوٹرنکا علاقے میں فوج اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں علاقے کےدو شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں بعض شدت پسند چھپے ہوئے تھے جنہوں نےگشت کر رہے فوجی دستے پرگھات لگا کر حملہ کیا۔ فوج نے بھی جوابی کارروائی میں شدت پسندوں پر گولی باری شروع کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔ | اسی بارے میں کشمیر، جھڑپ میں فوجی ہلاک03 January, 2007 | انڈیا کشمیر: دو شدت پسند ہلاک01 January, 2007 | انڈیا سری نگر: دو ہلاک، دو زخمی30 December, 2006 | انڈیا کشمیر جھڑپ: بھارتی فوجی ہلاک23 December, 2006 | انڈیا کشمیر: مزید ایک فوجی کی’خودکشی‘18 December, 2006 | انڈیا کشمیر : جھڑپ میں دو شہری ہلاک22 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||