کشمیر جھڑپ: بھارتی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں موجود دفاعی ترجمان کے مطابق فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ فوج کے مڈل رینکنگ افسر کی موت شدت پسندوں اور فوج کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران ہوئی ہے۔ یہ واقعہ سری نگر کےقصبے پٹان میں پیش آیا ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اطلاع ملنے پر سنیچر کو فوج نے تلگام گاؤں میں شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے کو گھیر لیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پانچ شدت پسند خفیہ ٹھکانے میں چھپے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہےجس گھر میں شدت پسند چھپے ہوئے تھے وہ گھر پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تباہ ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید شدت پسندوں اور اسلحہ کے لیۓ گھر کے ملبے کی تلاشی کی جارہی ہے۔ پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ کوپواڑا ضلع میں دس شدت پسندوں نے اپنے آپ کو فوج کے حوالے کردیا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں جھڑپیں، چھ ہلاک22 February, 2006 | آس پاس حزب کمانڈراورایک میجر ہلاک28 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||