حزب کمانڈراورایک میجر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک سرگرم رکن سمیت فوج کے ایک میجر ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تصادم منگل کی صبح سرینگر کے نزدیک ہوا ہے۔ فوج کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل اے کے ماتھر نے بتایا ہے کہ بیجبہارا قصبے میں فوج نے شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپا مارا اور اس کے بعد فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ جھڑپ میں فوج کاایک میجر اور ایک شدت پسند ہلاک ہو گيا۔ کرنل ماتھر کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند کا نام محمد اشرف عرف سہیل تھا اور وہ حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر تھے۔ فوج نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ گزشتہ بارہ برس سے شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے جنوبی کشمیر کےاعلیٰ پولیس اہلکار ایچ کے لوہیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ سہیل فیصل نامی شدت پسند کی ہلاکت حزب المجاہدین کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ مسٹر لوہیا کے مطابق سہیل سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے کئی حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔ مسٹر لوہیا نے مزید کہا کہ 2004 اور 2005 میں امرناتھ یاترا کے دوران ہندو عقیدت مندوں پر کئے گئے حملوں میں بھی اس کے ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آيا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: مسجد پر بم حملہ، 5 ہلاک10 November, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجیوں سمیت چھ ہلاک25 November, 2006 | انڈیا کشمیر: فوجی انخلا کی تیاری؟17 November, 2006 | انڈیا کشمیر: تین خواتین سمیت 6 ہلاک05 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||