کشمیر : جھڑپ میں دو شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندوں اوربھارتی فوج کے درمیان فائرنگ سے دو شہری ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے خلاف سری نگر میں ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ مظاہرین نے متاثرین کی لاشیں اٹھا رکھی تھیں جن پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس جھڑنی پڑی ۔ زخمی ہونے والوں میں فوج کے چار جوان اور دو شہری ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سری نگر سے تفریبا پچاس کیلو میڑ دور سوپور قصبہ میں پیش آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے ’جمعہ کے روز دوپہر میں جب ہندوستانی فوج کا ایک دستہ علاقے کے ایک اہم چوک سے گزرہا تھا تو شدت پسندوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔‘ فوج کے ترجمان کرنل ایچ جونیجا نے بتایا ’ فائرنگ میں فوج کے چار جوان بھی زخمی ہو ئے ہیں۔‘ مقامی باشندوں نے عام شہریوں کی ہلاکت کے لیے ہندوستانی فوج کو ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا ’جوابی کارروائی میں پولیس نے بلا امتیاز چاروں جانب فائرنگ کی جس کے سبب دو معصوم شہری ہلاک ہوگئے‘۔ شہریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے اورافراتفری میں بازار بند کر دیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر: فوجیوں سمیت چھ ہلاک25 November, 2006 | انڈیا حزب، لشکر کے اہم رہنما ہلاک09 December, 2006 | انڈیا ’مزاحمت سے جنگلی حیات کا فائدہ‘12 December, 2006 | انڈیا کشمیر میں’البدر کا کمانڈر‘ ہلاک15 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||