بچوں کی شادی، پادریوں کی مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست مغربی بنگال کے بعض اضلاع میں کیتھولیک پادریوں نے ان عیسائیوں کوسزا دینی شروع کر دی ہے جو آج بھی ہندو مذہب کی پرانی روایت ’کم عمر میں بچے کی شادی‘ پر عمل پیرا ہیں۔ بچے کی کم عمرمیں شادی پر عمل پیرا خاندان کو عیسائی سماج سے الگ کیا جارہا ہے۔ ان کے بچے کی ’بپتسمہ‘ کی رسم بھی پوری نہیں ہونے دی جارہی ہے اور عیسائی تقریبات میں ان کی شرکت کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ ہندوستانی قانون کے مطابق کم عمر میں بچے کی شادی پر پابندی ہے لیکن عام خیال یہ ہے کہ آج بھی ہندوستان میں یہ عمل کثرت سے پایا جاتا ہے۔ ناڈیہ ضلعے میں ایک پادری نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے کم عمر میں بچے کی شادی کرنے والے کم از کم پندرہ عیسائی خاندان کو سزا کے طور پر عیسائیوں کی مذہبی رسم عشائے ربانی میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔‘ ناڈیہ اور اس کے دو پڑوسی اضلاع میں بہت سے عیسائی خاندانوں پر کم عمر میں اپنے بچے کی شادی کرنے پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ ناڈیہ ضلع کے عیسائی پیشوا بشپ جوسیف گومس نے کہا: ’جن کو سزا دی گئی ہے اگر وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتے ہیں تو ان کی غلطی کو معاف کر دیا جائے گا۔‘ کولکاتا میں عیسائی پیشواؤں کا کہنا ہے کہ مسٹر جوسیف کا قدم ایک تجربہ ہے لیکن وہ خود بھی نہیں جانتے کہ آیا کم عمر میں بچے کی شادی کے خلاف مہم کا وقت آیا ہے یا نہيں۔ ریاست مغربی بنگال میں دس لاکھ کے قریب عیسائی مذہب کے ماننے والے آباد ہيں اور ان میں بہت سے عیسائیوں نے برطانیہ کے دور اقتدار کے اوائل میں ہی عیسائی مذہب کو قبول کرلیا تھا۔ غور طلب ہے کہ ملک میں تمام مذہبوں کے ماننے والوں میں کم عمر میں بچے کی شادی کی روایت آج بھی شدت کے ساتھ جاری ہے اور یہ عمل دیہی علاقوں میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں بچہ مزدوری کی'پوسٹرگرل'خودمزدور 22 November, 2006 | انڈیا اوڑیسہ: ’عامل کے کہنے پر بیٹے قتل‘04 January, 2007 | انڈیا جوڑوں کے لئے تربیتی ادارے12 May, 2005 | انڈیا ایڈز:متاثرہ لوگوں کے لیے میرج بیورو20 May, 2005 | انڈیا بہارمیں شادی رجسٹریشن لازمی14 June, 2006 | انڈیا غیروں میں شادی کیا کریں: عدالت 19 September, 2006 | انڈیا غریب لڑکیوں کی شادی یا’ فروخت‘14 October, 2006 | انڈیا انڈیا:ہم جنس خواتین کی شادی06 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||