BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 February, 2007, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورکھپور: کرفیو میں نرمی کا فیصلہ

بھارتی مسلمان
مسلمانوں کا مطالبہ تھا کہ جمعہ کی وجہ سے کرفیو میں چار گھنٹے کا وقفہ دیا جائے
ریاست اتر پردیش کے فساد زدہ شہر گورکھپور میں نافذ کرفیو کو بعض علاقوں میں جمعہ کو نرم کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوتوالی، راجگھاٹ اور تیواری پور علاقوں میں دن کے مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے کے لیے کرفیو میں وقفہ دیا جائے گا۔ تاہم گورکھ ناتھ میں بدستور مکمل طور پر کرفیو رہے گا۔

گورکھپور میں گزشتہ سنیچر کو ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ مقامی صحافی کمار ہرش نے بی بی سی کو بتایا کہ کشیدگی میں اب کمی آ رہی ہے اور حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں۔

ان کے مطابق مسلمانوں کا مطالبہ تھا جمعہ کی وجہ سے کرفیو میں دن کے بارہ بجے سے لیکر شام چار بجے تک رعایت دی جائے، لیکن انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر ان کا مطالبہ نہیں مانا اور مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں کرفیو میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو داخلی امور کے وزیر مملکت شری پرکاش جیسوال صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گورکھپور گئے تھے، لیکن مقامی انتظامیہ نے انہیں شہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ نتیجتاً انہیں ہوائی اڈے سے ہی واپس لوٹنا پڑا۔

ایک بیان میں انہوں نہ کہا کہ اگر ملائم سنگھ یادو کی ریاستی سرکار فسادات پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہے ’تو مرکزی حکومت بہت دیر تک انتظار نہیں کرے گی اور مسئلہ کے حل کے لیے خود ضروری اقدامات اٹھائے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ فسادات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری طرف ریاست کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو نےکہا کہ مرکزی حکومت فسادات پر سیا ست کر رہی ہے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد