مہاراشٹر: بلدیاتی ووٹنگ مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست مہا راشٹر میں دس میونسپل کارپوریشنز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ لڑائی جھگڑے کے اِکا دُکا واقعات کے علاوہ انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ممبئی میں اس دفعہ ووٹ ڈالنے کی شرح پینتالیس فیصد رہی جو پچھلے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ تھی۔ جن دس میونسپل کارپوریشنز کے لیے ووٹ ڈالے گئے ان کے نام ہیں ممبئی تھانے، الہاس نگر، ناسک، پونے، پمپری چنچوڑ، امراؤتی، اکولہ، ناگپور اور شولاپور۔ ممبئی تھانے میں اس وقت امن و امان کی صورتحال بگڑ گئی جب بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے کے دفتر پر شیوسینا کے کارکنوں نے دھاوا بھول کر تھوڑ پھوڑ کی۔ اکولا میں انتخابی بوتھ نمبر 136 پر کانگریس کے امیدوار اور ایک آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر قابو پانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا۔ اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ کماڈی پورا میں بھی ایک پولنگ سٹیشن پر بھی جھگڑا ہونے کی اطلاع ہے۔ مہاراشٹر کے ڈاریکٹر جنرل آف پولس پی ایس پسریچا کے مطابق انتخابات کو منصفانہ اور آزادانہ بنانے کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ ممبئی میں کارپوریشن کے 227 وارڈز ہیں، جن کے لیے 2,376 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 6951 پولنگ بوتھ میں سے 343 کو حساس قرار دیا گیا تھا اور وہاں اضافی پولیس فورس تعنیات کی گئی تھی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ان انتخابات پر سترہ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ کئی بالی وڈ ستارے اس سال ووٹ دینے کے لیے سامنے آئے۔ ووٹ دینے والے بالی وڈ کے ستاروں میں عامر خان، سنجے دت، جاوید اختر، شبانہ اعظمی، دیار چوپڑا، کنال کُہلی، رام اوم پرکاش مہرا اور پریتی زنٹا نمایاں تھے۔ پریٹی زنٹا نے تو رائے دہندگان سے اپیل بھی کر رکھی تھی اگر وہ بہتر ممبئی چاہتے ہیں تو ووٹ دیں۔ کرکٹ کی دنیا کے ستارے ٹنڈولکر بھی ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھے گئے۔ ممبئی کے ’پوش‘ علاقوں میں رہنے والے اکثر ووٹ دینے نہیں آتے اور ان علاقوں میں ووٹ ڈالنے کا تناسب ہمیشہ کم ہوتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے گورنر ایس ایم کرشنا جب ووٹ ڈالنے گئے تو انہیں اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام ووٹر لِسٹ میں ہی نہیں ہے۔ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا شاعر، کہانی نویس اور ہدایتکار گلزار کو بھی کرنا پڑا۔ دو فروری کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں ممبئی کارپوریشن کے لیے انتخابات19 January, 2007 | انڈیا ممبئی کاسیاسی منظر اور مسلمان 30 January, 2007 | انڈیا امیدواروں کومقدمات کا سامنا25 January, 2007 | انڈیا مہاراشٹر: پیٹرول پمپ ہڑتال 18 September, 2006 | انڈیا مالیگاؤں میں حالات بدستور کشیدہ10 September, 2006 | انڈیا مہاراشٹر سے اسلحہ، بارود برآمد 15 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||