ریفائنری میں آگ زنی، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں تیل صاف کرنے والی ’ایسار ریفائنری‘ میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ حکا م کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گيا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی نصف شب کو پیش آیا تھا۔ حکام کے مطابق نپتھا پائپ لائن میں شگاف پڑنے سے غالبا یہ آگ لگی تھی۔ بعض مزدور جو پاس میں ویلڈنگ کا کام کر رہے تھے وہ آگ کی زد میں آگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایسار گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے:’ اس حادثے کے باوجود ریفائنری کا کام کاج متاثر نہیں ہوگا اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔‘ ایسار گروپ ہندوستان کا ایک بہت بڑا صنعتی گروپ ہے۔ اسٹیل، پیٹرولیم، گیس، بجلی، مواصلات اور بی پی او جیسے شعبوں میں سروسز اور پیدوار میں سرگرم ہے۔ اس کمپنی کی مالیت پندرہ ارب امریکی ڈالر ہے اور ایسار کی سالانہ آمدنی دو ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں دلی:فیکٹری میں آگ ، تیرہ ہلاک 07 December, 2005 | انڈیا میلے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ11 April, 2006 | انڈیا میرٹھ حادثے کی تحقیقات شروع11 April, 2006 | انڈیا بحرین آتشزدگی، 16 بھارتی ہلاک30 July, 2006 | انڈیا کولکتہ: فیکٹری میں آگ، نو ہلاک22 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||