BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 April, 2006, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرٹھ حادثے کی تحقیقات شروع

 میرٹھ میں ایک تجارتی میلے میں آگ
اس آتشزدگی میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
میرٹھ میں پیر کی رات ایک تجارتی میلے میں آگ لگنے کے بھیانک حادثے کے بعد مفامی لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف زبردست غصہ ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا کہ یہ حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں رونما ہوا۔ کل کے اس حادثے میں پچاس سے زیادہ افراد کے مرنے کا اندیشہ ہے۔

اس حادثے میں سو سے زیادہ افراد زخمی ہوۓ تھے ، ان میں کئی کی حالت نازک ہے۔

اتر پردیش کی ریاستی حکومت نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مقامی پولیس نے تجارتی میلے کے منتظمین کے خلاف مجرمانہ لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور وہ انہیں تلاش کر رہی ہے۔

وزیر اعلی ملایم سنگھ یادو کے علاوہ سابق وزیر اعلی مایا وتی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی میرٹھ پہنچ چکی ہیں ۔ ان رہنماؤں نے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضون سے ملاقاتیں کی ہیں اور سوگوار خاندانوں کو تسلی دی۔

ہلاک شدگان اور زخمیون کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے پہلے ہی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راج ناتھ سنگھ جو اس وقت مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک ملک گیر یاترا پر ہیں، میرٹھ پہنچنے والے ہیں۔

سونیا گاندھی نے ہسپتالوں کے دورے کے بعد کہا کہ ’ ہم نے زخمی ہونے والے لوگون کو دیکھا ہے ۔ ان میں سے کچھ تو بہت بری طرح جلے ہوئے ہیں۔‘

آج یوم عید میلاد نبی ہے۔ لیکن مسلمان کل کے حادثے پر غم کے اظہار کے لیے یہ تہوار انتہا ئی سادگی کے ساتھ منا رہے ہیں ۔

آج جین مت کے پیغمبر مہا ویر جین کابھی یوم پیدائش ہے۔ لیکن ’مہاویر جینتی‘ بھی نہیں منائی جا رہی ہے۔ میرٹھ شہر ابھی تک کل کے سانحے سے نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

درین اثناء میلے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد