بحرین آتشزدگی، 16 بھارتی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحرین میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سولہ بھارتی کارکن ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ بحرین کے دارالحکومت مانامہ کے مضافات میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات مقامی وقت کے مطابق دو بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی تاہم حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ اس کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک بھارتی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق انڈین ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ القدیبیہ کے علاقے میں واقع اس متاثرہ عمارت میں تین سو کے قریب افراد رہائش پذیر تھے جو بحرین کی ایک تعمیراتی کمپنی کے لیئے کام کرتے تھے۔ اے ایف پی نے بحرین میں انڈیا کے سفیر بالا کرشنا سیٹھی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تمام کارکن ایک پرہجوم جگہ پر غیرصحتمندانہ حالات میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمرے میں بہت سے کارکن رہتے تھے اور وہ انہیں کمروں میں کھانا بھی پکاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ عمارت قابلِ رہائش نہیں بلکہ یہ تو جیل کی مانند ہے‘۔ دیگر عرب ریاستوں کی طرح بحرین میں بھی جنوبی ایشیائی ممالک کے باشندوں کی بڑی تعداد محنت مزدوری کے لیئے آتی ہے۔ | اسی بارے میں بحرین: کشتی ڈوب گئی، 57 ہلاک31 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||