کملیشور انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقبول ناول ’ کتنے پاکستان‘ لکھنے والے ہندی کے معروف ادیب کملیشور انتقال کرگئے ہیں۔ ان کا انتقال سنیچر کی شام دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ کملیشور 75 برس کے تھے۔ کملیشور کا انتقال ہندی اور اردو ادب میں ایک بہت بڑا نقصان مانا جا رہا ہے۔ کملیشور اردو ادب سے بھی خاصی دلچسپی رکھتے تھے اور وہ متعدد بار پاکستان کا بھی دورہ کر چکے تھے۔ ہندی کے معروف ادیب راجندریادیو کہتے ہیں ’ کملیشور کا جانا میرے لیے ہوا، پانی چھن جانے جیسا ہے۔ ادبی دنیا میں کملیشور جیسے فن کار کم ہی ہوتے ہیں‘۔ کملیشور کی مشہور کتاب ’کتنے پاکستان‘ برصغیرمیں نہایت مقبول ہے۔ انہوں نے تقریباً دس ناول، کئی مختصر کہانیاں اور کئی کتابوں کی تصنیف کی ہے۔ان کی تصنیف میں موضوع سے لے کر لکھنے کے انداز میں تنوع پایا جاتا تھا۔ انہوں نے فلموں کا سکرین پلے اور سکرپٹ بھی لکھیں ہیں۔ ان کے مشہور ادبی کارناموں میں ' آندھی‘، ’لوٹے ہوئے مسافر‘، ’تیسرا آدمی‘، ’کہرا‘ اور ’ماس کا دریا‘ شامل ہے۔ کملیشور کی ادبی خدمات کے لیے ہندوستانی حکومت نے انہیں سال دوہزار چھ میں اعلی شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازہ تھا۔ ان کے مشہور ناول ’ کتنے پاکستان کے لیے‘ انہیں سنہ دو ہزار تین میں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔ | اسی بارے میں امرتا شیر گِل کی سوانح عمری06 June, 2006 | فن فنکار اداکارہ پدمنی انتقال کر گئیں25 September, 2006 | فن فنکار منیر نیازی انتقال کر گئے26 December, 2006 | پاکستان سندھی ادیب انور پیرزادہ کا انتقال08 January, 2007 | پاکستان شاعر محسن بھوپالی انتقال کرگئے17 January, 2007 | پاکستان شوکت صدیقی انتقال کر گئے18 December, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||