اداکارہ پدمنی انتقال کر گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی بھارت اور ماضی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ پدمنی کا انتقال ہوگیا۔ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں چینئی کے اپولو ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن اتوار کی شب انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ پدمنی کے پسماندگان میں ان کا بیٹا ہے جو اس وقت امریکہ میں ہے۔ پدمنی بھرت ناٹیم جیسے کلاسیکی رقص میں ماہر تھیں۔ چوہتر سالہ پدمنی تھرو اننتا پورم میں انیس سو بتیس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نےکلاسیکی رقص میں مہارت حاصل کی۔ اپنے فلمی سفر کا آغاز انہوں نے جنوبی بھارت کی فلموں سے کیا۔ انہوں نے تمل ملیالم ، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں کئی کامیاب فلمیں کیں۔ لیکن بالی وڈ کی شہرت انہیں ممبئی کھینچ لائی۔ انیس سو ستاون میں انہوں نے بالی وڈ فلم میں بننے والی فلم 'پائل' میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ بابو بھائی مستری کی فلم 'مہابھارت' کی ہیروئین بنیں لیکن انہیں زیادہ شہرت راج کپور کی فلم 'جس دیش میں گنگا بہتی ہے' سے ملی جس میں ان کے حسن کے ساتھ ان کے کلاسیکی رقص نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا۔ راجکپور کے ساتھ انہوں نے فلم 'میرا نام جوکر' میں بھی کام کیا تھا۔ راج کپور کے علاوہ پدمنی نے راج کمار اور دیو آنند کے ساتھ بھی فلمیں کیں لیکن ڈاکٹر ٹی کے رامچندرن کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے فلموں کو خیر باد کہہ دیا اور امریکہ جا بسیں۔ فلمیں چھوڑنے کے بعد رقص کو وہ اپنی زندگی سے نہیں نکال سکیں اور 1977 میں انہوں نے نیو جرسی میں ’پدمنی سکول آف فائن آرٹس‘ کی بنیاد ڈالی۔ یہاں انڈین کلاسیکی رقص کی تعلیم دی جاتی ہے اس کا شمار امریکہ کے بڑے اور قدیم سکول میں کیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں امریش پوری کا رول ختم12 January, 2005 | فن فنکار ثریا زندگی کی دوڑ ہار گئیں 31 January, 2004 | فن فنکار بالی وڈ کی سابق اداکارہ انتقال کرگئیں14 October, 2004 | فن فنکار بالی وڈ کے’گولڈی‘ چلے گئے23 February, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||