بالی وڈ کے’گولڈی‘ چلے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی فلمی صنعت کے نامور ہدایت کار اور اداکار وجے آنند پیر کی صبح ممبئی میں انتقال کر گئے۔ وجے آنند کو دو دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں نہایت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ وجے آنند اکہتر برس کے تھے۔ وجے آنند نے انیس سو ستاون میں پہلی فلم ’نو دو گیارہ‘ بنائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی چند مشہور فلموں میں چھپا رستم، بلیک میل، بلٹ، رام بلرام، اور راجپوت شامل ہیں۔ ان کی فلم ’تیسری منزل‘ باکس آفس کی ایک ہٹ فلم تھی۔ اس کے علاوہ کالا بازار، ڈبل کراس، حقیقت، بارود روڈ، میں تلسی تیرے آنگن کی اور ’ہم رہے نہ ہم‘ میں انہوں نے اداکاری کا لوہا منوایا۔ وجے آنند کے چھوٹے بھائی دیوآنند کا نام بھی بھارتی فلم صنعت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وجے آنند ایک صاف گو آدمی کے طور پر مشہور تھے اور ان کے دوست انہیں گولڈی کہہ کر پکارتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||