لوگوں نے تیندوا مار دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے مغربی شہر ناسک میں ایک تیندوے کووہاں کے شہریوں نے مار دیا ہے یہ تیندوا گزشتہ بدھ کو جنگل سے آ گیا تھا۔ ناسک میں حال ہی میں بعض تیندووں کو چڑیا گھروں سے جنگل میں چھوڑا گیا تھا۔ محکمۂ جنگالات کے حکام نے بتایا کہ خوف و ہراس میں مبتلا عوام نےڈنڈوں اور پتھروں سے تیندوے کو بری طرح زخمی کر دیا تھا جس سے تیندوے کی موت ہوگی۔ گزشتہ چند برسوں میں ریاست مہاراشٹرا میں تیندووں کے حملے بڑھے ہیں اور جن میں اب تک بائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ممبئی سے دو سو کِلو میٹر دور ناسک میں عوام نے کسی جنگلی جانور پر حملہ کیا ہے۔ جنگلات کے حکام کے تیندوے کو پکڑنے سے پہلے ہی گنجان آبادی والے شہر ناسک میں ایک درجن افراد تیندوے کے پیچھے گئے اور اسے بری طرح زخمی کر دیا۔ محکمۂ جنگالات کے ایک اہلکار این منڈے کا کہنا ہے کہ تیندوے کی پٹائی دراصل عوامی زندگی میں جنگلی جانوروں کے تئیں معلومات کی کمی کا نتیجہ ہے۔ مسٹر منڈے نے بتایا کہ انسانی آبادی میں تیندوے کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست میں جنگلی جانوروں کے رہنے کے لیے جگہیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کے سکڑتے مسکن انسان اور جانور کے درمیان تنازعے کی وجہ ہے۔ کچھ برس پہلے تک ممبئی میں واقع سنجے گاندھی نیشنل پارک سے تیندوے اکثر باہر نکل جاتے تھے اور قریبی انسانی آبادی پر حملہ آور ہوتے تھے۔ جنگلات کے ماہرین ممبئی کی ’سنکچوریز‘ میں غیر قانونی قبضے سے پریشان ہیں کیونکہ اس قبضے کی وجہ سے جانوروں کے رہنے کی جگہ پر انسانی آبادی بڑھتی جارہی ہیں۔ | اسی بارے میں وڈودرہ: چیتا گھر میں گھس آیا08 January, 2007 | انڈیا ریچھ کوزندہ جلانے پر چارگرفتار20 December, 2006 | انڈیا ریچھ کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیشن21 December, 2006 | انڈیا بندروں کو شہر بدری کا حکم12 October, 2006 | انڈیا جنگلی قبائل کے حقوق کا بل پاس19 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||