ریچھ کوزندہ جلانے پر چارگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے نایاب کالے بھالوکو مارنے کے الزام میں چار افراد کوگرفتار کیا ہے۔ ہندوستان میں جنگلات کے تحفظ کے قانون کے مطابق کالا بھالو ایک نایاب جانور ہے جسے مارنا غیر قانونی ہے اوراس جرم میں دو سے چھ برس کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ایک سینئر پولیس اہلکار ایچ کے لوہیا کا کہنا ہے کہ کالا بھالو سری نگر کے ایک گاؤں میں گھس گیا تھا جہاں اس نےگاؤں والوں پر حملہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی گئي تصویروں میں دکھایا گيا ہے کہ گاؤں والوں نے بھالو کو پتھروں سے مارا اور بعد میں اسے زندہ جلا دیا۔ تصویروں کو ٹی وی پر دکھائے جانے کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گيا۔ مسٹر لوہیا کا کہنا ہے کہ علاقے کی پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ چیف وائلڈ وارڈن اے کے سریواستو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس برس سترہ نومبر کو پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اس جگہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا لیکن مشتعل ہجوم کے ڈر سے اہلکار کوئی بھی کاروائی نہيں کر سکے۔ مسٹر اے کے واستو کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھالو کو بھگانے کے لئے آگ لگائی تھی لیکن بھالو آگ میں پھنس کر جل گیا۔ مسٹر واستو کا کہنا ہےکہ جنوبی کشمیر کے وائلڈ لائف وارڈن اور پولیس نے اسی دن اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی جس دن یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک رینج افسر کے ساتھ چار اہلکاروں کو وقتی طور پر ملازمت سے ہٹا دیا گيا ہے اور اس معاملے کی محکمہ جنگلات کے پرنسپل کنزرویٹر کی جانب سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق گاؤں والوں نے بھالو کو اس جگہ بند کردیا تھا جہاں گائیں بھینسیں باندھی جاتی ہیں۔ایجنسی کے مطابق انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو واقعہ کی اطلاع دی تھی لیکن کوئی اہلکار واقع کی جگہ نہیں پہنچا۔ اتنے میں بھالو قید سے باہر نکل گيا اور گاؤں والوں نے اسے مار دیا۔ | اسی بارے میں جنگلی قبائل کے حقوق کا بل پاس19 December, 2006 | انڈیا ’مزاحمت سے جنگلی حیات کا فائدہ‘12 December, 2006 | انڈیا انڈیا: جانورں کے حقوق کی لڑائی24 August, 2006 | انڈیا 21 جانور ہلاک، پولیس حرکت میں05 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||