BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
21 جانور ہلاک، پولیس حرکت میں
 سرکس
روسی سرکس (فائل فوٹو)
ممبئی پولیس نے اکیس جانوروں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان جانوروں کا تعلق ایک روسی سرکس کمپنی سے تھا۔

آگ نے جانوروں کے پنجروں کو گھیرے میں لے لیا تھا جس سے دس کتے ، سات بلیاں اور چار ’سی لائن‘ جل گئے تھے۔ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ روسی سرکس کمپنی نے گھاٹے میں جانے کے بعد ان جانوروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا تھا۔

جانوروں کے حقوق کی بھارتی تنظیموں نے اس ظالمانہ سلوک پر احتجاج کیا ہے اور اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی میں اس سرکس کے اشتہارات کی ذمہ دار ایک مقامی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سرکس کا آخری شو 27 مارچ کو ہوا جس کے بعد سرکس کمپنی خاموشی سے شہر اور ملک چھوڑ کر چلی گئی۔ کمپنی نے اپنے کچھ جانوروں کو بھی ایک مقامی نگران کے پاس چھوڑ دیا۔

’رشین سرکس آن آئس‘ نامی اس سرکس کمپنی کے خاموشی سے چلے جانے کی وجہ قرضوں کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہ صرف کمپنی نقصان میں جا رہی تھی بلکہ اس نے ایک بھارتی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سے بھی ایک بھاری رقم اینٹھ لی تھی۔

اسی بھارتی کمپنی نے روسی سرکس کمپنی کے دورۂ بھارت کا انتظام کیا تھا۔ تاہم اب اس بھارتی کمپنی کا بھی کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام اراکین روپوش ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد