BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 October, 2006, 18:39 GMT 23:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بندروں کو شہر بدری کا حکم
دہلی کے بندر
بندروں کو شہر سے نکالنا اتنا آسان کام نہیں ہے
ہندوستان کی سپریم کورٹ نےدہلی کی سڑکوں سے پکڑے گئے تین سو بندروں کو مرکزی ریاست مدھیا پردیش کے جنگلات میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ہزاروں بندر جو دارالحکومت، خصوصاً سرکاری دفاتر کے اردگرد مٹر گشت کرتے پائے جاتے ہیں، عوام کے لیے باعثِ زحمت تصور کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری ملازموں کو بھی دہشت زدہ کر رکھا ہے اور ایک مرتبہ تو بندروں نے حساس خفیہ کاغذات بھی نوچ ڈالے۔ لیکن چونکہ ہندو بندروں کو مقدس جان کر انہیں کھلاتے پلاتے ہیں جن سے انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

خوراک کی چھینا جھپٹی

دہلی میں آوارہ بندروں کی بڑی آبادی شہریوں کے لیے ایک پرانا مسئلہ ہے۔ بہت سی شہری آبادیوں میں وہ پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں جہاں وہ انجان لوگوں خصوصاً بچوں سے خوراک چھین لیتے ہیں۔

چونکہ ہندو بندروں کو مقدس جانتے ہیں اس لیئے حکومت کے لیے بندروں سے چھٹکارہ پانااور بھی مشکل ہے۔

اب سپریم کورٹ نے حکم صادر کیا ہے کہ جو تین سو بندر پکڑے گئے ہیں انہیں مرکزی ہندوستان کے جنگلات میں پھر سے آباد کیا جائے۔

لیکن آغاز سے ہی کچھ لوگ اس بات کی مخالفت کر رہے ہیں، اور انکا موقف یہ ہے کہ جو بندر شہری فضا میں پلے بڑھے ہیں وہ شاید جنگلی ماحول میں زندہ نہ رہ سکیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد