وڈودرہ: چیتا گھر میں گھس آیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی شہر وڈودرہ میں گھر میں گھس آنےوالے چیتے کو خوفزدہ اہلِ خانہ نے باتھ روم میں بند کر دیا۔ چیتے کو قید کرنے والے دھرن شکھادیہ نامی شہری کا کہنا تھا کہ’ جب ہم صبح بیدار ہوئے تو ہمیں شور سنائی دیا اور تب ہم نے ایک چیتے کو اپنے دالان میں ٹہلتے دیکھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ’ ہم نے تمام دروازے بند کر دیے اور پھر وہ گھر کے عقبی حصے کی طرف چلا گیا جہاں ایک غسل خانہ ہے۔ ملازمہ وہاں صفائی کر رہی تھی ہم نے اسے بھی اندر بلا لیا اور اس کےگھر میں آتے ہی چیتا باتھ روم میں گھس گیا۔ اس نے وہاں موجود ہر چیز کو توڑ پھوڑ دیا اور جب ہم نے امدادی لائن پر فون کیا تو انہوں نے ہمیں کہا کہ ہم تمام کھڑکیاں دروازے بند کرکھیں اور وہ لوگ پہنچ رہے ہیں۔‘ اسی اثناء میں چیتے کے گھر میں گھسنے کی خبر شہر میں پھیل گئی اورگھر کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ یہ لوگ محکمۂ جنگلات کے کارکنوں کو چیتے کو غسل خانے سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے دیکھتے رہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق ان افراد کے شور و غوغا کے بعد پولیس نے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ عوام کے شور شرابے نے چیتے کو خوفزدہ کر دیا اور وہ باہر نکلنے سے جھجھکتا رہا تاہم کچھ دیر کی کوشش کے بعد کارکن اسے باتھ روم سے نکال کر ایک پنجرے میں بند کرنے میں کامیاب ہوگئے جہاں اسے ٹیکا لگا کر بے ہوش کر دیا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چیتا قریبی جنگل سے شہر میں آیا اور احمد آباد میں بی بی سی کے نمائندے راجیو کھنہ کے مطابق اس چیتے کو چند دن بعد جنگل میں چھوڑ دیا جائےگا۔ | اسی بارے میں چیتا زندہ پکڑا گیا23 June, 2006 | پاکستان گلگت سے نیویارک چڑیاگھر تک08 August, 2006 | پاکستان قاتل چیتا عمر بھر کے لیئے محفوظ28 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||