BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 23:21 GMT 04:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیتا زندہ پکڑا گیا

چیتا: فائل فوٹو
حال ہی میں آدم خور چیتا چھ افراد ہلاک کر چکا ہے
پاکستان کے صوبہ سرحد میں حکام نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے قریب ایک گاؤں کی آبادی کے تعاون سے ایک چیتا زندہ پکڑ لیا ہے۔

صوبہ سرحد میں محکمہ جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹو محمد ممتاز ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے سے جہاں اسلحہ وافر ہو اور لوگ بندوق جلد اٹھا لیتے ہوں اس چیتے کا زندہ پکڑا جانا لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔

دو سال کا یہ چیتا پشاور کے قریب ایف آر پشاور کے نیم قبائلی علاقے کے گاؤں کے ایک تالاب سے پکڑا گیا۔ حکام کے مطابق شاید شدید گرمی سے تنگ اس چیتے نے تالاب میں چھلانگ لگا دی تھی لیکن پھر باہر نہیں نکل سکا۔ اسے بہوش کرکے پکڑا گیا۔

یہ چیتا معمولی زخمی ہے۔ اس کا ایک پنجہ زخمی ہے جبکہ دم میں فریکچر بتایا جاتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

ایف آر پشاور کا علاقہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں تیرہ، چراٹ اور منگلوٹ نیشنل پارک سے ملحق بتایا جاتا ہے اور حکام کو شک ہے کہ یہ چیتا ادھر سے ہی کسی طرح یہاں آپہنچا ہوگا۔

چیتے کو فل الحال پشاور میں رکھا جا رہا ہے تاہم حکام کے مطابق اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ممتاز ملک کا کہنا تھا کہ اس چیتے کے زندہ پکڑے جانے میں اُس علاقے کے قبائلیوں کو داد دی جانی چاہیے۔

قبائل علاقے درہ آدم خیل میں بھی دو سال قبل ایک چیتے کو مقامی آبادی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پکڑا جانے والا یہ جانور اسی نسل کا بتایا جاتا ہے جس کا ایک چیتا گزشتہ دنوں گلیات کے علاقے میں آدم خور بن گیا تھا۔ اس نے چھ دیہاتیوں کو مار دیا تھا۔

بعد میں حکومت نے پہلی مرتبہ ہلاک ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا تاکہ وہ چیتوں کی بعد میں نسل کشی نہ شروع کر دیں۔

ممتاز ملک کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ان چیتوں کے ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

سرحد حکومت کے پاس پہلے سے ایک تجویز زیر غور ہے جس میں چیتوں کو بھی ٹرافی ہنٹگ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد