BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 July, 2005, 20:48 GMT 01:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عورتوں کے دشمن چیتے کی تلاش

cheeta
بتایا گیا ہے کہ چیتے نے گزشتہ ہفتے کے دوران چھ عوتوں کو ہلاک کیا ہے
صوبہ سرحد کے شمالی علاقے ہزار میں پولیس کہ انہوں نے اس چیتے کی تلاش میں پولیس کمانڈوز کو روانہ کیا ہے جس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ عورتوں کو ہلاک کیا ہے۔

چیتے کے ہاتھوں ہلاکتوں کا یہ سلسلہ ایبٹ آباد کے قریب پہاڑی علاقوں کے گھنے جنگلات میں شروع ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں کل ایک عورت چیتے کا شکار بنی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق اب تک اس چیتے نے چھ عورتوں کو جوکہ جنگل میں لکڑیاں چن رہی تھیں ہلاک کیا ہے۔ یہ ہلاکتیں بکوٹ، میرپور، نواشہر اور بگنوتر میں پیش آئی ہیں۔

ایبٹ آباد کے ضلعی پولیس افسر فیروز شاہ نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کمانڈوز کو جن کہ پاس بےہوش کرنے والے انجکشن ہیں علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے مقامی آبادی کو فل الحال گھنے جنگلات میں جانے سے بھی منع کیا ہے۔

ان واقعات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ابھی یہ واضع نہیں کہ یہ ہلاکتیں ایک ہی تیندوے کا کام ہے یا مختلف کا۔

اس علاقے میں محدود تعداد میں تیندوے پائے جاتے ہیں۔

ادھر شمالی ضلع چترال سے خبر ہے کہ مارخور کا غیرقانونی شکار کرنے والے دو شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہلاک کیا جانے والا جانور بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایک مارخور کی ٹافی ہنٹنگ میں قیمت پینتالیس ہزار ڈالر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد