BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 June, 2004, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: آدم خور چیتے پکڑے گئے
ادم خور
آدم خور چیتوں نے صرف اس ماہ کے دوران بارہ افراد کو ہلاک کیا
انڈیا کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں حکام نے ان تین چیتوں کو پکڑ لیا جن کی آدم خوری کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ان تین چیتوں نے صرف پچھلے مہینے بارہ افراد کو ہلاک کیا تھا جب کہ گزشتہ سال سے اب تک ان کا نشانہ بننے والوں کی تعداد اس تعداد کا تین گنا تھی۔

انسانوں پر ان چیتوں کے حملوں کے بعد حیوانوں کے لیے مخصوص کیے گئے اس ’سنجے گاندھی نیشنل پارک‘ کے نواح میں رہنے والوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کے ان حملوں کی وجہ انہیں حاصل ہونے والی خوراک میں کمی اور پارک میں ان کے رہائش کے لیے مخصوص جگہ تھی۔

مذکورہ پارک ایک سو مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے ماحول کے اعتبار سے حیوانوں کے لیے ایک جنت تصور کیا جاتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس میں تیس چیتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ پارک میں دو لاکھ افراد نے غیر قانونی طور پر رہائش اختار کر لی ہے اور کچھ لوگ اس حصے میں بھی رہتے ہیں جو چیتوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ دس لاکھ کے لگ بھگ افراد پارک کے ارد گرد کے علاقوں میں رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیتے آدم خور نہیں ہیں اور انہوں نے انسانوں پر رات کے اندھیرے میں شکار سمجھ کر حملہ کیا ہے۔

حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پارک میں پانچ سو سوروں کو چھوڑا جائے گا تا کہ چیتے خوراک کی کمی کی وجہ سے پارک سے بار نکل کر خوراک تلاش نہ کریں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد