BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 January, 2007, 09:32 GMT 14:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دکن ڈائری: نماز عید اور مسلم وزیرکا استعفیٰ

امید کی جارہی تھی کہ اجلاس سے پارٹی کے اندرونی اختلافات دور ہوں گے
چنتن بیھٹک: کانگریس کی پریشانی

آندھرا پردیش کی برسر اقتدار کانگریس پارٹی کی ’چنتن بیٹھک‘ یا موجودہ صورتحال پر غورو خوص کے لیے ہونے والا اجلاس یوں تو بڑی دھوم دھام کے ساتھ ہوا لیکن لگتا ہے کہ مسائل جوں کے توں برقرار رہے- عام طور پر امید کی جارہی تھی کہ اس اجلاس میں مختلف مسائل پر پارٹی کے اندرونی اختلافات دور ہوں گے اور خاص طور پر تلنگانہ جیسے سلگتے ہوئے مسئلہ پر پارٹی کوئی قابل قبول فارمولہ باہر لائے گی لیکن ایسا تو کچھ نہیں ہوا البتہ اختلافات اور بھی نمایاں ہوکر سامنے آگئے ہیں-

تلنگانہ پر مرکزی قیادت کی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ ریاستوں کے تنظیم جدید کے دوسرے کمیشن کی تشکیل ہی اس مسئلہ کو حل کرسکتی ہے- لیکن پارٹی کے کئی دوسرے قائدین نے کھل کر اس سے اختلاف کیا۔ ہنمنت راؤ نے وارننگ دی کہ اگر یہ مسئلہ جلد حل نہیں کیا گیا تو تلنگانہ میں پارٹی کا صفایا ہوجائے گا- ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چنتن بیٹھک نے کانگریس کی قیادت کی پریشانیاں اور بڑھادی ہیں-

آندھراپردیش کے مدرسوں کو امریکی امداد

آندھراپردیش حکومت نے امریکی امداد سے ایک ایسا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد دینی مدرسوں میں فنی تعلیم اور روزگار فراہم کرنے والے تربیتی پروگرام شروع کرنا ہے۔ اس پروگرام میں ریاستی حکومت کا محکمہ تعلیم اور غیر سرکاری تنظیم کیاپ فاونڈیشن شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 1200 مدرسوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد فریدالدین کا کہنا ہے کہ اس سے مسلمان طلباء میں تعلیم کی شرح اور ہنر مندی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انڈیا مدرسہ بورڈ
مدرسوں کے طلباء کی کامیابی کی شرح دوسرے تعلیمی اداروں کے مقابلے میں دوگنی ہوتی ہے
امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے ہند جارج ڈیکن نے کہا کہ انہوں نے مدرسوں کی کارکردگی کا جو جائزہ لیا ہے اس سے ظاہر ہے کہ مدرسوں کے طلباء کی کامیابی کی شرح دوسرے تعلیمی اداروں کے مقابلے میں دوگنی ہوتی ہے- اس لئے ان مدرسوں کو امداد کی فراہمی کے اور بھی زیادہ اچھے نتیجے برآمد ہوں گے۔ ریاستی حکومت کے پراجیکٹ ’سب کے لیے تعلیم‘ کے ریاستی سربراہ چندرا مولی نے کہا کہ 328 مدرسے پہلے ہی سے اس پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں اور ان میں 25 ہزار طلبا عصری تعلیم اور فنی تربیت حاصل کررہے ہیں-


نماز عید ادا نہ کرنے پر مسلم وزیرمستعفی

یوں تو ریاستوں اور مرکز میں وزراء کا استعٰفی کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات اس کی جو وجوہات بتائی جاتی ہیں وہ بڑی دلچسپ ہوتی ہیں۔ اس ہفتہ کرناٹک کے وزیر اوقاف و حج امور ضمیر احمد نے اس لئے کابینہ سے استعفی دے دیا کہ وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے مسلمانوں کے ساتھ عیدالاضحٰی کی نماز ادا نہیں کی۔ ضمیر احمد کا کہنا تھا ان کی دعوت قبول نہ کرکے اور نماز میں شرکت نہ کرکے انہوں نے تمام مسلمانوں کی توہین کی ہے کیونکہ انہوں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ ضرور عیدگاہ آئیں گے۔ ریاست کے سیاسی حلقوں میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ عید کی نماز ادا نہ کرنا محض ایک بہانہ ہے دراصل ضمیر احمد کابینہ سے علیحدگی کے لئے موقع کی تلاش میں تھے کیونکہ بی جے پی سے جنتادل ایس کے تعلقات اور حکومت میں بی جے پی کی شرکت کے باعث ضمیر احمد پر مسلمانوں کا دباو بڑھتا جارہا تھا کہ وہ حکومت چھوڑدیں-

براڈ بینڈ کا خواب خطرے میں

بنگلور
منصوبے میں تاخیر پر ریاستی حکومت اس کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہی ہے
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا سے ایک اہم خبر یہ ہے کہ جس اکش براڈ بینڈ پراجیکٹ سے امید کی جارہی تھی کہ وہ انٹرنیٹ مواصلات کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردے گا وہ 2006 کے اختتام تک تیار ہوجانے کے اپنے نشانے کو مکمل نہیں کرسکا ہے- اس میں کئی مہینے کی تاخیر ہوگئی ہے- یہ امید کی جارہی تھی کہ یہ منصوبہ ریاست کے تمام ضلعوں، منڈلوں اور مواضعات کو آپس میں جوڑتے ہوئے انٹرنیٹ کی موجودہ رفتار میں 5 ہزار گنا اضافہ کردے گا لیکن جن کمپنیوں کا کنسورشیم یہ 400 کروڑ روپے کا پراجیکٹ روبہ عمل لارہا تھا ان میں باہمی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور منصوبے میں تاخیر پر ریاستی حکومت اس کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہی ہے-
لوک سبھادکن ڈائری
ضمنی انتخاب کیلیے مقابلہ جاری
دکن ڈائری
آندھرا: ایڈز سےمتاثرہ دوسری بڑی ریاست
تلنگانہ پرچمدکن ڈائری
شیکھرراوجیتےاور تلنگانہ ریاست کامطالبہ بڑھا
اسی بارے میں
دکن ڈائری
09 December, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد